عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ ہے، جو عالمی سطح پر عوامی صحت کے بارے کام کر رہا ہے۔ اس ادارے کا مرکزی دفتر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں واقع ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا قیام 7 اپریل 1948ء کو عمل میں لایا گیا۔
عالمی ادارہ صحت World Health Organization منظمة الصحة العالمية 世界卫生组织 Organisation mondiale de la santé Всемирная организация здравоохранения Organización Mundial de la Salud | |
عالمی ادارہ صحت | |
مخفف | WHO OMS |
---|---|
قِسم | اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ |
قانونی حیثیت | فعال |
ہیڈکوارٹر | جنیوا, سویٹزر لینڈ |
سربراہ | Margaret Chan |
Parent organization | اقوام متحدہ اقتصادی و سماجی کونسل (ECOSOC) |
ویب سائٹ | www |
تاریخ
ترمیم1945 میں اقوام متحدہ کی تشکیل کے لیے جب سفارت کاروں نے بات چیت کی تو ان میں ایک مسئلہ عالمی ادارہ صحت کا قیام بھی تھا۔
عالمی ادارہ صحت کا آئین 7 اپریل 1948ء کو نافذ ہوا۔ یہی تاریخ عالمی یوم صحت کے نام سے مشہور ہوئی اور ہر سال منائی جاتی ہے۔[1]
اہداف ومقاصد
ترمیمعالمی ادارہ صحت کے آئین میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد تمام لوگوں کو اب تک کی صحت کی بہترین حالت فراہم کرنا ہے۔ اسی مقصد کے لیے 1998ء میں "اکیسویں صدی میں صحت سب کے لیے" کے عنوان سے ایک مہم چلائی گئی تھی۔ عالمی ادارہ صحت، المل آتا کے 1978ء اعلامیہ پر اعتقاد رکھتا ہے۔ صحت کی حالت اس سطح پر ہونی چاہیے جس سے معاشرتی اور معاشی طور پر تمام ممالک کو فائدہ ہو۔ ترقی پزیر انسانی ترقی کے لیے صحت ایک ضروری جز ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا آئین جسمانی اور ذہنی سالمیت ، معاشرتی بھلائی اور بیماری یا معذوری درست کرتا ہے۔ صحت کی یہ تعریف جس کی وضاحت 1986ء کے اوٹاوا عہد نامہ میں صحت کو فروغ دینے کے تصور کے لیے کی گئی تھی جس کو عالمی ادارہ صحت نے تیار کیا تھا۔ اس شرط کو ضروری قرار دیا گیا تھا کہ افراد و جماعات، ان کی ضروریات، خواہشات اور امیدوں کو پورا کرنے کے لیے تبدیلی سے نمٹنے کے ساتھ ماحول کا تصور فراہم کرنا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تاريخ منظمة الصحة العالمية آرکائیو شدہ 17 جنوری 2014 بذریعہ وے بیک مشین
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر World Health Organisation سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- عالمی ادارہ صحت موقع جال