وزیر بیگ

پاکستانی سیاست دان

میر وزیر بیگ، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جنھوں نے گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 2010 میں گلگت بلتستان کے گورنر بھی رہے۔ میر وزیر بیگ 1942 میں ہنزہ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔

وزیر بیگ
معلومات شخصیت
مقام پیدائش ہنزہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
گلگت بلتستان کے گورنر [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
17 ستمبر 2010  – 26 جنوری 2011 

سیاسی کیریئر ترمیم

انھوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز ہنزہ اسٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر کے طور پر کیا ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ صدر چوہدری فضل الٰہی کے دورہ ہنزہ کے دوران لوگوں کو ان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ اس پر وزیر بیگ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور صدر کے دورہ مکمل ہونے تک جیل میں رکھا گیا۔ وزیر بیگ اپنے حامیوں کے ساتھ میر راج کے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہے جس کا خاتمہ 1974 میں اس وقت ہوا جب شہید ذو الفقار علی بھٹو نے ریاست کو تحلیل کر دیا۔ وزیر بیگ نے اپنے کیرئیر کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے کیا۔ انھوں نے اپنی نشست GBLA-6 جیتی اور گلگت بلتستان اسمبلی کے پہلے اسپیکر منتخب ہوئے۔ بعد ازاں ستمبر 2010 میں وزیر کو گلگت بلتستان کا گورنر بنایا گیا۔ وہ تین بار منتخب ہوئے جس نے ہنزہ میں آزادی اور خوش حالی کے نئے دور کا آغاز کیا۔[2][3]

حوالہ جات ترمیم

  1. بنام: Wazir Baig — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2022
  2. "[HUNZA Elects] Wazir Baig's resounding victory in Hunza valley"۔ PAMIR TIMES (بزبان انگریزی)۔ 2009-11-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2020 
  3. "GBLA Speaker Wazir Baig sees bleak future for PPP in Gilgit-Baltistan"۔ Pamir Times (بزبان انگریزی)۔ 2013-12-28۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2020