وفد خشین صفر میں بارگاہ نبوی میں آیا۔
محجن بن وہب سے مروی ہے کہ ابو ثعلبہ الخشنی اس وقت نبی کریم کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئے جب آپ خیبر کے لیے تیاری فرما رہے تھے ابو ثعلبہ ایمان لائے اور آپ کے ساتھ خیبر روانہ ہوئے اور غزوہ خیبر میں شریک رہے۔ یہ ابو ثعلبہ الخشنی 57ھ میں شام میں فوت ہوئے خلافت عبد الملک بن مروان کے عہد میں اس کے بعد قبیلہ خشین کے 7 آدمی آئے اور ایک روایت کے مطابق 10 ،15 آدمی آئے[1] ابو ثعلبہ کے پاس اترے اسلام لائے بیعت کی اور اپنی قوم میں واپس آئے[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. البدایہ والنہایہ جلد 5صفحہ 138،عماد الدین ابن کثیر نفیس اکیڈمی کراچی
  2. طبقات ابن سعد حصہ دوم صفحہ 77،محمد بن سعد ،نفیس اکیڈمی کراچی