شہید حیدر علی ریلوے اسٹیشن
شہید حیدر علی ریلوے اسٹیشن، پاکستان میں واقع ہے۔ اس اسٹیشن کا سابقہ نام ولہار ریلوے اسٹیشن تھا جو تبدیل کر کے شہید حیدر علی رکھ دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلویز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی اسٹیشن کا نام گینگ مین کے نام سے منسوب ہوا ہے۔ شہید حیدر علی ریلوے اسٹیشن پنجاب کی آخری تحصیل صادق آباد میں واقع ہے جس کے بعد صوبہ سندھ شروع ہو جاتا ہے۔
شہید حیدر علی ریلوے اسٹیشن Shaheed Haider Ali Railway Station | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
محل وقوع | ولہار | ||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | ||||||||||
لائن(لائنیں) | کراچی-پشاور ریلوے لائن | ||||||||||
دیگر معلومات | |||||||||||
اسٹیشن کوڈ | WLR | ||||||||||
تاریخ | |||||||||||
سابقہ نام | ولہار ریلوے اسٹیشن | ||||||||||
خدمات | |||||||||||
| |||||||||||
تاریخ
ترمیمگینگ مین حیدر علی یکم مارچ 2023ء کو رات 3 بجے ڈیوٹی پر مامور تھا اور اس نے مسلح دہشت گردوں کی ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ دہشت گردوں نے دوران مقابلہ گولیاں مار کر حیدر علی کو شہید کر دیا۔ جس کے بعد پاکستان ریلویز نے ولہار ریلوے اسٹیشن کا نام 158 سال بعد تبدیل کر کے حیدر علی شہید رکھ دیا گیا۔
معلومات
ترمیمریلوے اسٹیشن کوڈ
ترمیمپاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ولہار ریلوے اسٹیشن کا کوڈ ڈبلیو ایل آر (WLR) ہے۔
موجودہ حالت
ترمیماس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔
محل وقوع
ترمیمشہید حیدر علی ریلوے اسٹیشن ولہار میں واقع ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- پاکستان ریلوے کی ویب گاہ آرکائیو شدہ 1 فروری 2021 بذریعہ وے بیک مشین