وٹھل پالوانکر (1884ء یا 1886ء - 26 نومبر 1971ء) ایک ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی اور ہندو ٹیم کے کپتان تھے۔ وٹھل نے ٹیم کو محمڈن اور یورپی ٹیموں پر فتوحات دلائی جہاں ان کی کپتانی اور ذاتی کارکردگی کو سراہا گیا۔ بطور کپتان ان کا 4سالہ دور (1923ء سے 1926ء) اسی طرح کی کامیابیوں سے بھرا ہوا تھا اور ہندوؤں نے چوکور ٹرافی جیتنے کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ وہ ہندوستانی اسپن باؤلر اور سماجی مصلح پالوانکر بلو کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کے دوسرے بھائی پلوانکر شیورام اور پلوانکر گنپت بھی کرکٹ کھلاڑی تھے۔ اس کی موت پر مرچنٹ نے پلوانکر کے بیٹے کو لکھا؛ "اس کی نسل کے بہت کم لوگ، اس معذوری کے ساتھ جس سے وہ دوچار تھے (نام نہاد "نچلی ذات")، اتنی بلندیوں پر پہنچے ہوں گے لیکن عظیم عزم اور شاندار ٹیلنٹ کے لیے۔" [1]

وٹھل پالوانکر
ذاتی معلومات
پیدائش1884 یا 1886
بھارت
وفات26 نومبر 1971ء
بمبئی، بھارت
حیثیتبلے باز
تعلقاتپلوانکر بلو (بھائی)
پلوانکر شیورام (بھائی)
پلوانکر گنپت (بھائی)
یشونت پالوانکر (بھتیجا)
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1910–11 سے 1928–29ہندو
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 44
رنز بنائے 2404
بیٹنگ اوسط 35.35
100s/50s 5/11
ٹاپ اسکور 149
گیندیں کرائیں 12
وکٹ 0
بالنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 16/–
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 1 جولائی 2016

حوالہ جات

ترمیم
  1. Ramachandra Guha (2011-11-26)۔ "The other side of Merchant"۔ London: ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2012