پلوانکر بلو ایک ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی اور سیاسی کارکن تھے۔ 1896ء میں اسے پرماننداس جیونداس ہندو جمخانہ نے منتخب کیا اور بمبئی کواڈرینگولر ٹورنامنٹس میں کھیلا۔ وہ بمبئی بیرار اور سنٹرل انڈین ریلوے میں ملازم تھے اور بعد کی کارپوریٹ کرکٹ ٹیم کے لیے بھی کھیلے۔ انھوں نے 1911ء میں انگلستان کے دورے کے دوران پٹیالہ کے مہاراجا کی قیادت میں آل انڈین ٹیم میں کھیلا جہاں بلو کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔ ان کا انتقال 1955ء میں ہوا۔ ان کے جنازے میں کئی قومی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔[1]

پلوانکر بلو
ذاتی معلومات
مکمل نامپلوانکر بلو
پیدائش19 مارچ 1876(1876-03-19)
دھارواڑ, بمبئی پریزیڈنسی, برطانوی راج
وفات4 جولائی 1955(1955-70-40) (عمر  79 سال)
بمبئی, ریاست بمبئی, بھارت
گیند بازیبائیں ہاتھ کا اسپن گیند باز
حیثیتگیند باز
تعلقاتپلوانکر شیورام(بھائی)
پلوانکر گنپت(بھائی)
وٹھل پالوانکر (بھائی)
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1905–1921ہندو
پہلا فرسٹ کلاس8 فروری 1906 ہندو  بمقابلہ  یورپینز
آخری فرسٹ کلاس8 دسمبر 1920 ہندو  بمقابلہ  پارسیس
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 33
رنز بنائے 753
بیٹنگ اوسط 13.69
100s/50s 0/3
ٹاپ اسکور 75
گیندیں کرائیں 6,431
وکٹ 179
بالنگ اوسط 15.21
اننگز میں 5 وکٹ 17
میچ میں 10 وکٹ 4
بہترین بولنگ 8/103
کیچ/سٹمپ 12/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 27 جنوری 2009

حوالہ جات ترمیم