وہ ہم سفر تھا
وہ ہم سفر تھا ایک اردوزبان کا پاکستانی گاناہے جو ہم ٹی وی کے ڈرامے ہم سفر کا ٹائٹل سانگ ہے۔ اسے وقار علی نے کمپوز اور قرۃالعین بلوچ نے گایا ہے۔ یہ فوادخان، ماہرہ خان اور نوین وقار پر فلمایا گیا ہے۔[1][2] گانے کو ریلیز سے ہی ناظرین اور ناقدین کی جانب سے مثبت تاثرات ملے ہیں۔.[3]
"" | |
---|---|
فائل:Humsafar.png | |
ساؤنڈ ٹریک از | |
از البم ' | |
زبان | اردو |
صنف | تھیم سانگ |
طوالت | 39:47 |
لیبل | نثار بزمی |
پیش کار | مومنہ درید |
پروڈکشن
ترمیمیہ گانا نصیر ترابی نے 1971ء میں سقوط ڈھاکہ کے موقع پر لکھا تھا۔ گانے کو درامے کے دوران وقتا فوقتا چلایا جاتا ہے۔[4]
مقبولیت
ترمیموہ ہم سفر تھا گانے کو ناظرین اور ناقدین دونوں نے بے حد پسند کیا۔ یہ 2011-2012 میں سب سے زیادہ سنا جانے والا تھیم سانگ بن گیا تھا۔
غنائیت/دھن(lyrics)
ترمیمترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں وہ ہم سفر تھا ہاں وہ ہمنسفر تھا ہاں وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہمنوائی تھا وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی کہ دھوپ چھاؤں۔.... کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی کہ دھوپ چھاؤں۔...
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
وہ ہم سفر تھا وہ ہم سفر تھا
عداعتیں تھی تغافل تھا رنجشیں تھی مگر عداوتیں تھی تفافل تھا رنجشیں تھی مگر بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا بے وفائی نہ تھی بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا بے وفائی نہ تھی
کہ دھوپ چھاؤں کا۔... کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
وہ ہم سفر تھا وہ ہم سفر تھا تاجداروں کرکرا سرمہ سہا نہ جائے جن نین میں بسے دوجا کون سمائے
بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزل بچھرتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزل غزل بھی وہ وہ کسی کو کبھی سنائی غزل بھی وہ جو کسی و کبھی سنائی نہ تھی کہ دھوپ چھاؤں۔... کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی وہ ہم سفر تھا وہ ہم سفر تھا
ایوارڈز
ترمیم2012ء میں قرۃ العین بلوچ کو اس گانے کے لیے لکس سٹائل ایوارڈز کی جانب سے دو ایوارڈ دیے گئے۔
سال | ایوارڈ | زمرہ | نتیجہ |
---|---|---|---|
2012ء | لکس سٹائل ایوارڈز | بہترین ٹائٹل سانگ | فاتح |
2012ء | لکس سٹائل ایوارڈز | سال کا مشہور ترین گانا | فاتح |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Humsafar Story | Wiki | Details | Information | Tv.com.pk
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 04 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2014
- ↑ Finally Azfar and Naveen talked about their Marriage! | Oye! Times
- ↑ https://www.facebook.com/pages/Woh-humsafar-tha-magar-us-se-hum-nawai-na-thee/278602098829338