ویدورا (جریدہ)
ویدورا (ہندی: विदुर، انگریزی: Vidura) بھارت سے شائع ہونے والا ایک تعلیمی اور صحافتی میدان سے جڑا سہ ماہی شمارہ ہے۔ اس شمارے کو پریس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا شائع کرتا ہے۔
پریس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا
ترمیمپریس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (مخفف بہ لحاظ انگریزی حروف تہجی: پی آئی آئی) ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کا قیام 1963ء میں ہوا تھا۔ اس ادارے کا مقصد بھارت میں صحافت کے معیارات کو قائم کرنا ہے۔ ادارہ ترقیاتی صحافت، خواتین کی بااختیاری، بچوں کے حقوق، قومی صیانت، خارجہ پالیسی اور سارہ تحریر-روداد نویسی-ادارت جیسے موضوعات پر ورک شاپوں کا انعقاد کرتا ہے۔ اس ادارے کی تاسیس ملک کے دار الحکومت نئی دہلی میں ہوئی تھی۔ تاہم پی آئی آئی جلد ہی ری سرچ اِن نیوز پیپر ڈیولپمنٹ (آر آئی این ڈی) دفتر، سی پی ٹی کیمپس، تارامنی منتقل ہو گیا۔[1]
ویدورا کی بھارت کی صحافت میں افادیت
ترمیمویدورا پریس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی سب سے قدیم اشاعت ہے۔ اس کی اشاعت دراصل اسی سال شروع ہوئی، جس سال پریس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا قائم ہوا، یعنی 1963ء سے شروع ہوئی۔ یہ جریدہ ہر تین مہینے میں ایک بار چھپ کر سامنے آتا ہے۔ یہ جریدہ بنیادی طور پر ان مسائل پر توجہ کرتا ہے کو ذرائع ابلاغ کو زیادہ متاثر کرتے ہیں یا ان میں چھائے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان کی موضوعات کی متوازن اور غیر جانب دار رو داد نگاری جس میں تمام متعلقہ فریقوں کے نقطہ نظر کا جائزہ شامل ہوتا ہے، وہی صحافت اور خبر نگاری کا اصل تیزابی امتحان ہے۔ جریدے کے مضامین کافی تحقیق، تجربے اور باریک بینی پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے کئی مضامین شہرت یافتہ مصنفین، تجربہ کار مدیروں اور صحافیوں کی جانب سے لکھے جاتے ہیں۔ چوں کہ یہ جریدہ صحافتی سںعت کے میدان میں ہونے والی تبدیلیوں کے وسیع اثرات پر خیالات اور خبروں کے تبادلے کا اہم ذریعہ ہے، اس وجہ سے یہ صحافت کے اساتذہ، طلبہ، اس میدان میں داخل ہونے کے خواہش مند لوگوں وغیرہ کے لیے کافی مفید ہے۔ یہ در حقیقت اس پیشے کے پہلوؤں کا عمیق جائزہ پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور حالات حاضرہ میں دل چسپی رکھنے والا ہر شخص اس سے استفادہ کر سکتا ہے۔[2]