ویلاسوامی ونیتھا

سابق بھارتی کرکٹر

ویلاسوامی راما ونیتھا (پیدائش: 19 جولائی 1990ء) ایک ہندوستانی سابق کرکٹر ہیں۔[1] وہ کرناٹک کی طرف سے افتتاحی بلے باز کے طور پر کھیلتی رہی ہیں۔ جنوری 2014 میں انھوں نے سری لنکا کے خلاف ویمن ون ڈے انٹرنیشنل (WODI) اور ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (WT20I) کا آغاز کیا۔ [2] [3] فروری 2022 میں وہ تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئیں۔ [4]

ویلاسوامی ونیتھا
ذاتی معلومات
مکمل نامویلاسوامی رامو ونیتھا
پیدائش (1990-07-19) 19 جولائی 1990 (عمر 34 برس)
بنگلور، کرناٹک، انڈیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی میڈیم گیند باز
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 111)23 جنوری 2014  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ایک روزہ28 نومبر 2014  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
پہلا ٹی20 (کیپ 44)25 جنوری 2014  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ٹی2022 نومبر 2016  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2006/07–2020/21کرناٹک
2021/22بنگال
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹی 20
میچ 16 6
رنز بنائے 216 85
بیٹنگ اوسط 14.40 17.00
100s/50s 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 41 27
کیچ/سٹمپ 5/– 1/–
ماخذ: Cricinfo، 20 April 2020

ذاتی زندگی

ترمیم

ویلاسوامی ونیتا کی دو بہنیں اور ایک بھائی ہے اور ان کے خاندان نے ان کے کیریئر کے انتخاب میں بہت مدد کی ہے۔ وہ ایک کوچنگ کیمپ میں لڑکوں کے ساتھ ٹریننگ کرتی تھیں۔ ان کے والد ہی تھے جو انھیں کرناٹک انسٹی ٹیوٹ آف کرکٹ لے گئے جب وہ 11 سال کی تھیں۔ بچپن میں وہ اکثر اپنے والد اور بھائی کے ساتھ گلی کرکٹ کھیلتی تھیں جس نے ان کی زندگی میں کرکٹ سے محبت کی مضبوط بنیاد ڈالنے میں مدد کی۔ ویلاسوامی ونیتا نے سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ، بنگلور میں تعلیم حاصل کی۔ بعد میں انھوں نے سی ایم آر لا اسکول کے ساتھ ساتھ ایم ایس رمایا کالج آف لا میں تعلیم حاصل کی۔ کرکٹ کھلاڑی ہونے کے علاوہ وہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ انھوں نے2013 میں اپنے بھائی کے ساتھ مل کر آرگو بلس کا آغاز کیا۔

کیریئر

ترمیم

ویلاسوامی ونیتا نے کرناٹک خواتین کی کرکٹ ٹیم کی طرف سے 2006 میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کے کوچ اور سرپرست عرفان سیٹ نے ان میں کرکٹ کی مطلوبہ مہارتیں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دلیپ، نصیر، اننت دانتے اور رجنی جیسے کوچز نے ان کے کیریئر کے مختلف موڑ پر کھیل کو بہتر بنانے میں ویلاسوامی کی مدد کی۔ [5]

ٹیمیں

ترمیم

ویلاسوامی ونیتا نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:

  • انڈین سینئر وومن
  • انڈیا وومن

کیریئر

ترمیم

ویلاسوامی ونیتا نے 6 ون ڈے میچ کھیلے ، جس میں 6 اننگز شامل ہیں ، وہ 1 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ ویلاسوامی ونیتا نے 85 اسکور کیے۔ انھوں نے 17.00 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 27 رہا۔ انھوں نے نہ تو کوئی نصف سینچری بنائی  اور نہ ہی کوئی  سینچری بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں  14 چوکے مارے مگر چھکا ایک بھی نہ مار سکیں۔ انھوں نے اپنے ون  کیریئر میں 1 کیچ پکڑا۔ ویلاسوامی ونیتا نے 16 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ، جس میں 15 اننگز شامل ہیں ۔ ویلاسوامی ونیتا نے کل 216 اسکور کیے۔ انھوں نے 14.40 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 41 رہا۔  انھوں نے اپنے کیریئر میں 3 چھکے اور 30 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 5 کیچ پکڑے۔

  1. "Vellaswamy Vanitha"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2014 
  2. "Sri Lanka women tour of India 2014, 3rd WODI"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2020 
  3. "Sri Lanka women tour of India 2014, 1st WT20I"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2020 
  4. "VR Vanitha retires from all forms of cricket"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 فروری 2022 
  5. Cricfit (20 June 2017)۔ "Exclusive interview with Vanitha VR: I want to represent India in all three formats"۔ Cricfit (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2018