اوقیانوسیہ
اوقیانوسیہ (انگریزی: Oceania یا Oceanica) ایک جغرافیائی و سیاسی خطہ ہے جو متعدد علاقوں پر مشتمل ہے، جن میں سے بیشتر بحر الکاہل اور ملحقہ علاقوں میں موجود جزائر ہیں۔ اردو میں اسے عام طور پر بر اعظم آسٹریلیا کہا جاتا ہے جو غلط اصطلاح ہے۔
رقبہ | 8,525,989 کلومیٹر2 (9.177298×1013 فٹ مربع) |
---|---|
آبادی | 40,117,432 (2016, فہرست براعظم بلحاظ آبادی)[1] |
کثافت آبادی | 4.19/کلو میٹر2 (10.9/مربع میل) |
لقب آبادی | اوقیانوسی |
ممالک |
اوقیانوسیہ کی اصطلاح پہلی بار 1831ء میں فرانسیسی مہم جو دوموں دا اوروے (Dumont d'Urville) نے استعمال کی تھی۔ آج دنیا کی کئی زبانوں میں اس اصطلاح کا استعمال آسٹریلیا اور اس سے ملحقہ بحر الکاہل کے جزائر کے حوالے سے ہوتا ہے اور یہ 8 ارضی موسمیاتی خطوں میں سے ایک ہے۔
اوقیانوسیہ کی سرحدیں مختلف انداز میں ظاہر کی جاتی ہیں۔ اکثر تعریفیں آسٹریلیا، نیو زیلینڈ، نیو گنی اور جنوب مشرقی ایشیا کے بحری علاقوں کو اوقیانوسیہ کا حصہ قرار دیتی ہیں۔ اوقیانوسیہ میں واقع جزائر کو آسٹریلیشیا, میلانیشیا، مائیکرونیشیا اور پولینیشیا میں بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ آبی و خشکی نصف کرے کے مشرق اور مغرب میں واقع ہے۔اوشیانا کا زمینی رقبہ 8,525,989 مربع کلومیٹر اور آبادی 2022ء میں 44.4 ملین تھی۔
==
ترمیم- ↑ "World Population Prospects: The 2017 Revision"۔ ESA.UN.org (custom data acquired via website)۔ United Nations Department of Economic and Social Affairs, Population Division۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 ستمبر 2017
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر اوقیانوسیہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |