وینس مارکو پولو ہوائی اڈا

وینس مارکو پولو ہوائی اڈا یا وینس مارکو پولو ہواگاہ (اطالوی: Aeroporto "Marco Polo" di Venezia) (انگریزی: Venice Marco Polo Airport) اطالوی مین لینڈ میں اطالوی شہر وینس کے نذدیک واقع کمونے (قصبہ) میں واقع ہے۔ ہوائی اڈے کو مشہور اطالوی سیاح مارکوپولو کے نام پر مارکو پولو بین الاقوامی ہوائی اڈا کہتے ہیں۔ اس کا شمار شمالی اٹلی کے تین مصروف ترین ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے، بقیہ دو میلان کے نزدیک واقع مالپینسا اور لیناتے ہیں۔

وینس مارکو پولو ہوائی اڈا، اٹلی

ہوائی اڈے آمد کے لیے قریبی ریلوے اسٹیشن وینس میسترے سے ریل گاڑی اور وینس پیازالے روما سے بس اور پیاسا سان روکو سے واٹر ٹیکسی کی سہولت دستیاب ہے۔