ویکیپیڈیا:ویکی آموزی (درون ویکی روابط)
ابتداء کیجیے! | اڑوس پڑوس |
تحریر کریں |
شکل صورت |
شکل صورت |
ربط سازی |
بات چیت |
اندراج رکنیت |
اضافی معلومات |
ویکیپیڈیا پر موجود مختلف مقالات و مضامین کی آپس میں ربط سازی بہت اہم ہے ، اس کی مدد سے ایک قاری کسی مضمون کے مطالعے کے دوران سامنے آنے والے ان الفاظ کی وضاحت جو اس کے لیے نئے یا مشکل ہوں ، فوری طور پر صرف اپنے کمپیوٹر کے ماؤس سے اس دشوار لفظ پر ایک کلک کر دیکھ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک عبارت یوں لکھی ہوئی نظر آتی ہو کہ ؛
- انٹرنیٹ پر آن لائن روابط انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
- اب مذکورہ بالا عبارت میں عام افراد کے لیے آن لائن کا کلمہ سمجھنا دشوار ہوسکتا ہے ، لیکن اگر اسی عبارت کو یوں لکھا گیا ہو کہ ؛
- انٹرنیٹ پر [[آن لائن]] روابط انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ اس طرح ظاہر ہوگا: انٹرنیٹ پر آن لائن روابط انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
- اس دوسری مثال میں چونکہ آن لائن کا لفظ نیلا اور کلک ایبل ہو گیا ہے اس لیے عام قاری بھی الجھن کا شکار ہوئے بغیر آن لائن پر کلک کر کہ اس لفظ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتا ہے۔
روابط کب بنائیں؟
اگر آپ رابطہ سازی کا عمل مضمون کی عبارت میں موجود الفاظ پر کرنا چاہتے ہیں تو ایسا مندرجہ ذیل مواقع پر کیا جاسکتا ہے۔
- فائل:ADAD.PNG1 اگر آپ کے علم میں ہو کہ آپ کے مقصود لفظ کے عنوان سے ایک الگ صفحہ یا مضمون موجود ہے۔
- فائل:ADAD.PNG2 اگر مقصود لفظ پر پہلے سے کوئی صفحہ نا ہو لیکن اس پر ایک الگ سے مضمون درکار ہو۔
کسی لفظ پر آن لائن ربط بنایا جائے یا نا بنایا جائے ؟ اس کا اندازہ کرنے کے لیے ویکیپیڈیا پر پہلے سے موجود مضامین کو ایک نظر دیکھنا مفید ہوسکتا ہے۔ مزید یہ کہ آپ جو آن لائن ربط بنا رہے ہوں اسے صرف ایک بار اس وقت بنایئے کہ جہاں وہ لفظ پہلی بار مضمون میں آیا ہو؛ اس لفظ کی مضمون میں ہونے والی تکرار پر بار بار آن لائن ربط بنانے کی ضرورت ہرگز نہیں ہوتی۔