ویکیپیڈیا:ویکی آموزی (شکل صورت 1)


ابتداء کیجیے!   اڑوس
پڑوس
  تحریر
کریں
  شکل
صورت
  شکل
صورت
  ربط
سازی
  بات
چیت
  اندراج
رکنیت
  اضافی
معلومات
   

ویکیپیڈیا پر مضامین اور تحریروں میں فارمیٹنگ کے لیے متعدد اقسام کے ٹول موجود ہیں جن میں سے چند بنیادی ٹولز آپ کو تدوینی یا لکھائی خانے کے اوپر والے حاشیے پر نظر آئیں گے۔ آپ اپنے تحریر کردہ کسی بھی لفظ کو ماؤس سے سیلیکٹ کیجیے اور پھر اوپر ٹول بار میں انتہائی دائیں جانب موجود B  کے بٹن پر کلک کیجیے، اس طرح کرنے سے آپ کے سیلیکٹ کردہ لفظ کے دائیں اور بائیں جانب تین عدد حذفین یا apostrophes آجائیں گی جیسا کہ سامنے حرف پر آئی ہوئی ہیں ، '''حرف''' اور تدوینی خانے میں ایسی علامات کسی لفظ کے گرد رکھ دیے جانے کے بعد جب صفحہ نمائش کیا جائے گا یا محفوظ کیا جائے گا تو کمپیوٹر کے اسکرین پر وہ لفظ دبیز یعنی bold نظر آئے گا۔

الفاظ کو مندرجہ بالا طریقے سے B  کا بٹن دبا کر دبیز کرنے کی بجائے اگر آپ چاہیں تو یہی کام اپنے کی بورڈ کے حذفین والے بٹن کو تین بار دبا کر بھی کرسکتے ہیں۔ درج ذیل میں دیا گیا ایک مختصر سا جدول (ٹیبل) آپ کو تین بنیادی شکلبندیوں کے متعلق بتاتا ہے۔ ریتخانے میں جائیے اور ایسا عمل طور پر کر کے دیکھیے۔

آپ اس طرح لکھیں گے اور ایسا نظر آئے گا
''آج کل'' آج کل
'''آج کل''' آج کل
'''''آج کل''''' آج کل

مندرجہ بالا جدول میں اردو الفاظ کو Tahoma نام کے فونٹ میں لکھا گیا ہے جس میں دبیز الفاظ مناسب طور پر دبیز نظر آتے ہیں جبکہ اردو ویکیپیڈیا پر فی الحال default کی حیثیت سے مضامین کے فونٹ Jameel Noori Nastaleeq میں رکھے ہوئے ہیں۔

سرخیاں و ذیلی سرخیاں

کسی بھی مضمون میں سرخیاں اور پھر ذیلی سرخیاں اس کے متن کو سمجھنے میں سہولت پیدا کرتی ہیں۔ اور عام طور پر سرخی کا استعمال اس جگہ پر کیا جاتا ہے کہ جب کسی ایک مقالے یا مضمون میں کوئی ایک ایسا ذکر شروع کیا جائے جو گذشتہ ذکر سے کچھ الگ نوعیت کا ہو؛ اور پھر ذیلی سرخی اس جگہ آتی ہے کہ جہاں اس سرخی میں بھی کوئی ذیلی نوعیت کا ذکر شامل کرنا ہو۔

  • سرخیاں لگانے کے لیے مندرجہ ذیل طریقۂ کار استعمال کیجیے:
آپ اس طرح لکھیں گے اور ایسا نظر آئے گا

== سرخی ==

سرخی

=== ذیلی سرخی ===

ذیلی سرخی

آپ نے دیکھا کہ بڑی سرخی جس میں دائیں بائیں دو عدد == استعمال کیے جاتے ہیں صرف اسی میں سرخی کے نیچے ایک خط یا لائن آجاتی ہے جبکہ ذیلی سرخیوں میں ایسا نہیں ہوتا۔ اس طریقے پر اگر کسی بھی مضمون میں سرخیاں لگائی جائیں تو ان کی تعداد خودکار طور پر متعین کی جاتی رہتی ہے اور جب یہ سرخیوں اور ذیلی سرخیوں کی تعداد کسی ایک مضمون میں چار سے زیادہ ہوجاتی ہے تو اس صفحے پر خود بخود ایک ----- فہرست ----- کا خانہ ظاہر ہوجاتا ہے جس میں اس مضمون کے تمام قطعات کی سرخیاں ترتیب کے ساتھ نظر آاتی ہیں اور جس سرخی پر کلک کیا جائے وہی حصہ یا قطعہ اچھل کر سامنے آجاتا ہے۔ مثال کے طور پر اس مضمون ----- اردو ----- کو دیکھیے۔

ایچ ٹی ایم ایل

اردو ویکیپیڈیا پر آپ ایچ ٹی ایم ایل میں بھی فارمیٹنگ کر سکتے ہیں ؛ جس میں ٹیبل تیار کرنا ، اس کے مختلف خانوں میں رنگ بھرنا اور فونٹ کا انتخاب وغیرہ شامل ہیں۔ مگر آپ اگر ایچ ٹی ایم ایل سے واقف نہیں ہیں یا اس کو استعمال کرنا مشکل سمجھتے ہیں تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ ایک اضافی اختیار ہے جو لکھنے والی کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ اسے اختیار کرتا ہے یا نہیں۔ ایک عمدہ مضمون لکھنے کے لیے آپ کو وہ تمام آلات یا ٹولز جو کے درکار ہوں ، اس ویکیپیڈیا پر ہی دستیاب ہو جائیں گے اور ایچ ٹی ایم ایل کی ضرورت عام طور پر نہیں پڑے گی۔

اضافہ ٹول بار: اہم انتخابات
تصویر فعل دوران ترمیم کیسے نظر آتا ہے صفحہ پر کیا ظاہر کرتا ہے
Enhanced editing toolbar
Bold text Bold '''Bold text''' Bold text
Italic text Italic ''Italic text'' Italic text
External link External link [http://www.example.com link title] link title
Internal link Internal link [[Link title]] Link title
Embedded file Insert image [[File:Example.jpg|thumbnail]]
Insert حواشی <ref>Insert footnote text here</ref> [1]
Your signature with timestamp Sign talk comments
(with time stamp)
--~~~~ Username (talk) 16:18, 5 نومبر 2024 (UTC)
مزید معلومات کے لیے، دیکھیں معاونت:ٹول بار سے ترمیم
اگلاقدم: ویکی روابط
  1. Insert footnote text here