ویکیپیڈیا:مجوزہ حذف شدگی
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
مجوزہ حذف شدگی ویکیپیڈیا کی ایک کارروائی ہے جس کے ذریعہ کسی نامناسب مضمون کو غیر متنازع حذف شدگی کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔ یہ مضامین برائے حذف کا ایک مختصر راستہ ہے نیز اس کارروائی کے ذریعہ صرف ان مضامین کو حذف کیا جاتا ہے جو فوری حذف شدگی کے معیار کے مطابق نہیں ہوتے ہیں۔ نامزد شدہ مضمون پر کسی جانب سے اعتراض نہ آنے کی صورت میں 10 دن بعد اسے حذف کر دیا جاتا ہے۔ کسی بھی مضمون پر مجوزہ نامزدگی صرف ایک بار کی جاسکتی ہے، نیز پہلے سے نامزد شدہ مضامین اور مضامین برائے حذف میں زیر گفتگو مضامین کو بھی مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد نہیں کیا جاسکتا۔
مجوزہ حذف شدگی کی کارروائی محض مضامین، فہرست اور ضد ابہام صفحات کے لیے قابل قبول ہے۔ دیگر صفحات مثلاً رجوع مکررات، صارف صفحات، سانچے، زمرہ جات اور کسی دوسرے نام فضا میں موجود صفحات کو اس کارروائی کے ذریعہ نامزد نہیں کیا جاسکتا۔
یہ کارروائی چار مرحلوں میں مکمل ہوتی ہے:
- مضمون کی نامزدگی: کسی مضمون کو مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد کرنے کے لیے مطلوبہ مضمون کے شروع میں {{مجوزہ حذف شدگی}} کو
{{نقل:مجوزہ حذف شدگی}}
کی شکل میں چسپاں کر دیں۔ اس طرح یہ مضمون زمرہ:مجوزہ حذف شدگیاں میں شامل ہوجائے گا۔ - نامزدگی کے بعد مضمون نویس کے تبادلۂ خیال صفحہ میں {{اطلاع مجوزہ حذف شدگی}} کو
{{نقل:اطلاع مجوزہ حذف شدگی|مضمون کا نام درج کریں}}
~~~~
کی شکل میں چسپاں کر دیں۔ - مضمون نویس کے علاوہ کسی دوسرے صارف کے جانب سے نامزدگی پر کسی طرح کا کوئی اعتراض سامنے آتا ہے (جو عموماً {{مجوزہ حذف شدگی}} کو ہٹانے کی صورت میں ہوتا ہے) تو یہ نامزدگی ختم ہوجائے گی اور اب اس مضمون کو دوبارہ نامزد نہیں کیا جاسکتا۔
- کسی جانب سے اعتراض نہ آنے کی صورت میں پہلے مضمون کی پڑتال کی جائے گی اور پھر نامزدگی کے 10 دن بعد کسی منتظم کے جانب سے مضمون حذف کر دیا جائے گا۔
نامزدگی
ترمیمنامزدگی سے قبل:
- اس بات کا یقین کر لیں کہ آیا آپ اس نامزدگی کی معقول وجہ رکھتے ہیں یا نہیں۔ نیز اس کا بھی خیال رکھیں کہ مضمون کے ضمن میں دیگر متبادل کارروائیاں مثلاًً کسی متعلقہ مضمون سے رجوع مکرر یا اس میں انضمام کی بجائے حذف ہی کی صورت باقی ہو۔
- مضمون کا تاریخچہ لازما دیکھیں کہ کہیں مطلوبہ مضمون میں کسی نے بعد میں تخریب کاری تو نہیں کی ہے، اس صورت میں اس تخریبی ترمیم یا ترامیم کو واپس کیا جاسکتا ہے۔
- مضمون پہلے حذف شدگی کے لیے نامزد نہ کیا گیا ہو۔
- مضمون بحال نہ کیا گیا ہو۔
- ویکیپیڈیا:مضامین برائے حذف میں گفتگو نہ کی گئی ہو یا گفتگو جاری نہ ہو۔
- اس بات کا خیال رکھیں کہ مجوزہ حذف شدگی کی کارروائی محض مضامین، فہرست اور ضد ابہام صفحات کے لیے قابل قبول ہے۔[1]
نامزدگی:
- مضمون کو نامزد کرنے کے لیے {{subst:مجوزہ حذف شدگی|تعلق=وجہ مجوزہ حذف شدگی}} مضمون کے آغاز میں رکھ دیں اور اس نامزدگی کی واضح وجہ بیان کریں۔ نیز خلاصہ ترمیم میں لازماً اس کی وضاحت کریں کہ مضمون کو حذف کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
- مضمون کے تبادلۂ خیال صفحہ میں {{گذشتہ نامزد مجوزہ حذف شدگی}} چسپاں کر دیں۔[2]
- مضمون کو اپنی زیرنظر فہرست میں شامل کر لیں۔
- مضمون نویس کے تبادلۂ خیال صفحہ میں اس نامزدگی کی اطلاع دیں کہ آپ کا مضمون حذف شدگی کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے، یہ اطلاع دینے کے لیے مطلوبہ صارف کے تبادلۂ خیال صفحہ میں
{{نقل:اطلاع مجوزہ حذف شدگی|مضمون کا نام درج کریں}}
~~~~
چسپاں کر دیں۔ اگر مطلوبہ صارف فی الحال متحرک نہ ہو تو یہ اطلاع دینا ضروری نہیں۔
مخالفت
ترمیممجوزہ حذف شدگی کی مخالف اور دائمی طور پر مجوزہ حذف شدگی سے مضمون کو بچانے کے لیے مضمون سے {{مجوزہ حذف شدگی}} کو ہٹا دیں۔ نیز اگر اس مخالفت کے ذیل میں ان امور کی وضاحت کر دیں تو بہتر ہوگا:
- کہ آپ نے مجوزہ حذف شدگی کی مخالفت کیوں کی۔ یہ وضاحت خلاصہ ترمیم یا مضمون کے تبادلۂ خیال صفحہ میں کریں۔
- مجوزہ حذف شدگی میں شامل صارفین کو ان کے تبادلۂ خیال صفحہ میں اس مخالفت کی اطلاع دیں۔
- مضمون کے تبادلۂ خیال صفحہ میں {{گذشتہ نامزد مجوزہ حذف شدگی}} چسپاں کر دیں تاکہ مضمون کو دوبارہ نامزد نہ کیا جائے۔ یہ سانچہ اس مضمون کو زمرہ:گذشتہ نامزدشدگان مجوزہ حذف شدگی میں شامل کر دے گا۔
- وجہ نامزدگی کے مطابق مضمون میں اصلاح وترمیم کریں۔
اگر توثیق شدہ صارفین میں سے کوئی صارف (مضمون نویس کے علاوہ) مضمون سے {{مجوزہ حذف شدگی}} کو ہٹا دے تو اسے دوبارہ چسپاں نہ کریں، خواہ یہ حذف غلط مقصد کے تحت ہی ہو۔ اس میں وہ صورتیں شامل نہیں ہیں جو نامزدگی کی مخالفت کے دائرہ میں نہیں آتی، مثلاً مکمل صفحہ خالی کردینا یا واضح تخریب کاری ہو نیز ممنوع صارفین کے ذریعہ حذف شدہ سانچہ کو بحال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ اب بھی اس مضمون کو نامناسب سمجھ کر حذف کروانا چاہتے ہیں تو مضامین برائے حذف میں مطلوبہ مضمون سے متعلق گفتگو کا آغاز کریں۔
مرجعت وپڑتال
ترمیممجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد مضامین زمرہ:مجوزہ حذف شدگیاں میں تاریخ وار شامل ہوجاتے ہیں۔ کوئی بھی صارف مذکورہ زمرہ کے ذریعہ نامزد مضامین کی مراجعت اور اس بات کی پڑتال کرسکتا ہے کہ مضامین درست طور پر نامزد کیے گئے ہیں یا نہیں۔ اگر غلط نامزد ہوں تو {{مجوزہ حذف شدگی}} کو حذف کرسکتا ہے۔
طریقہ کار برائے منتظمین
ترمیمحذف شدگی
ترمیمحذف سے قبل: منتظمین درج ذیل امور کی تصدیق کے لیے مضمون، مضمون کا تاریخچہ اور نوشتہ حذف شدگی جانچ لیں:
- نامزد کنندہ کے خلاصہ ترمیم میں اس امر کی وضاحت کی گئی ہو کہ مضمون کو مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
- سانچہ {{مجوزہ حذف شدگی}} کو چسپاں کیے ہوئے 10 دن گزر چکے ہیں۔
- تبادلۂ خیال صفحہ میں نامزدگی کے خلاف کوئی اعتراض موجود نہ ہو۔
- مضمون مجوزہ حذف شدگی کے قابل ہو: مطلوبہ صفہ رجوع مکرر نہ ہو، پہلے کبھی حذف شدگی کے لیے نامزد نہ کیا گیا ہو، کبھی بحال نہ کیا گیا ہو اور مضامین برائے حذف میں کبھی زیر گفتگو نہ رہا ہو۔
اگر آپ مضمون کو حذف کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو حذف شدگی کی معلوماتی وجہ درج کریں مثلا ً نامزد کنندہ یا اس صارف کے جانب سے فراہم کردہ وجہ جس نے نامزدگی کی وجہ کو واضح کیا ہو کو درج کرسکتے ہیں، محض – نامزدگی کی مدت ختم ہو گئی تحریر نہ کریں۔ نیز اگر کسی منتظم کے جانب سے {{مجوزہ حذف شدگی}} چسپاں کیا گیا ہو تو بہتر ہے وہ منتظم مضمون حذف نہ کرے، اس سے آزاد فیصلہ کو تقویت ملے گی۔ ایک مرتبہ مضمون کے حذف ہونے کے بعد {{مجوزہ حذف شدگی}} کی وجہ منتظمین کے علاوہ کسی دیگر صارف کو نظر نہیں آتی۔ حذف کرنے کے بعد اس صفحہ سے متعلق دیگر صفحات کو ضرور جانچ لیں مبادا کوئی شکستہ رجوع مکرر موجود ہو۔
اگر آپ حذف نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو وجہ مجوزہ حذف شدگی کے مطابق مضمون کی اصلاح کریں یا مضمون کو مضامین برائے حذف میں گفتگو کے لیے پیش کریں۔ نیز مضمون کے تبادلۂ خیال صفحہ میں {{گذشتہ نامزد مجوزہ حذف شدگی}} چسپاں کرکے اس فیصلہ کو مکمل شکل دے سکتے ہیں۔
بحالیٔ مضمون
ترمیمکوئی بھی منتظم اپنی جانب سے کسی بھی مضمون کو جو پہلے مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد کیا گیا تھا، بغیر کسی درخواست کے حذف ہوجانے کے بعد بحال کرسکتا ہے۔ نیز مضمون نویس کے جانب سے بحالی کی درخواست پر بھی مضمون کو دوبارہ بحال کرسکتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیم- ویکیپیڈیا:مضامین برائے حذف
- ویکیپیڈیا:فوری حذف شدگی کے معیارات
- زمرہ:گذشتہ نامزدشدگان مجوزہ حذف شدگی
- زمرہ:مجوزہ حذف شدگیاں – اس زمرہ میں ان تمام صفحات کی فہرست موجود ہوتی ہے جو مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اس کے علاوہ دیگر صفحات مثلا رجوع مکررات، صارف صفحات، سانچے، زمرہ جات اور کسی دیگر نام فضا میں موجود صفحات کو اس کارروائی کے ذریعہ نامزد نہیں کیا جاسکتا۔
- ↑ اس طرح یہ مضمون زمرہ:گذشتہ نامزدشدگان مجوزہ حذف شدگی میں شامل ہوجائے گا، اس زمرہ میں ان صفحات کی فہرست ہوتی جو مجوزہ حذف شدگی کے لیے نامزد کردیے گئے ہیں۔