واقعات
  • 1884ء میں انجمن حمایت اسلام کا قیام عمل میں آیا، جس کے بانیان(بزرگوں) خان نجم الدین خان، خلیفہ حمید الدین، خلیفہ عماد الدین، مولوی غلام اللہ قصوری، شیخ کریم بخش، شیخ خیر دین، ڈاکٹر محمد دین ناظر اور حاجی شمس الدین نے مسلمانوں کی دینی اور ذہنی اصلاح کرنے ان کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے انتظام و انصرام کے سلسلہ میں جدوجہد کا انتظام کِیا۔
  • 1895ء – ایک خاتون نے سائیکل پر دنیا کا چکر لگانے کا کارنامہ پندرہ ماہ میں انجام دیا۔
  • 1947ء – کاٹھیاواڑی ریاست مناودار نے پاکستان سے الحاق کیا۔
  • 1948ءاقوام متحدہ کمیشن برائے ہندوستان پاکستان یو این سی آئی پی(یونیسپ)کے آفیسر ز کی برصغیرسے واپسی۔
  • 1954ء – پاکستانی مرکزی وزیر قانون اے کے بروہی اپنے عہد ے سے مستعفی۔
  • 1973ءگنی بساؤ نے آزادی کا اعلان کیا۔
  • 1983ءحنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمدنے جالندھر میں بھارت کیخلاف کرکٹ میچ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
  • 1985ء – پاکستان اور بھارت کے درمیان میں براہِ راست ٹیلی فونک رابطہ شروع ہوا۔
سالگرہ
برسی