ویکیپیڈیا:منتخب فہرست/2022/ہفتہ 18
انضمام الحق ایک ریٹائرڈ پاکستانی کرکٹر اور پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میچوں اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران میں بالترتیب 25 اور 10 مواقع پر ایک اننگز میں سنچری (100 یا اس سے زیادہ رنز بنائے۔ انضمام نے پاکستان کے لیے 120 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 8،820 رنز بنائے۔ وہ یونس خان اور جاوید میانداد کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے لیے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہیں بی بی سی (برطانوی نشریاتی ادارہ) نے "کرکٹ میں سب سے زیادہ پہچانی جانے والی شخصیت" اور "دور کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک" کے طور پر بیان کیا، جبکہ پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ وہ "برائن لارا اور سچن تندولکر کی طرح باصلاحیت تھے"