ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/سید سلمان رضوی
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
یہاں موجود گفتگو صفحہ تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:منتظمین سے منتقل کی گئی ہے۔: —خادم— تبادلۂ خیال 08:20, 26 فروری 2013 (م ع و)
- سلمان صاحب کو منتظمین میں شامل کرنے کی درخواست کی جاتی ہے، میرا خیال ہے کہ دھیمے اور دوستانہ انداز میں کام کرتے ہیں اور اردو ویکیپیڈیا کیلیۓ پرخلوص بھی ہیں۔ انکا کام اور گفتگو دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
- شکریہ ۔ میرے خیال میں منتظمین میں شامل ہونے کے بعد میں زیادہ سنجیدگی اور ذمہ داری سے کام کر سکوں گا۔ میری خواہش ہے کہ تمام لوگ مل جل کر یہاں کام کریں اور ایک خاندان کی طرح اپنے مشترکہ ھدف کو حاصل کریں۔ میں بنیادی طور پر ایک جامعہ ( یونیورسٹی) میں استاد ہوں اور آج کل معاشیات میں پی۔ایچ۔ڈی کے لیے چھٹی پر فرانس میں ہوں۔ میرے وکی پر کام کے کچھ نمونے آپ میرے صارف کے صفحے صارف:سید سلمان رضوی پر دیکھ سکتے ہیں۔--سید سلمان رضوی 22:43, 1 اپريل 2007 (UTC)
- تائید دھیمے حضرات کی تو ہمیں اشد ضرورت ہے! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:12, 1 اپريل 2007 (UTC)
- تائید میں بھی سلمان صاحب کو منتظم مقرر کرنے کا حامی ہوں، وہ سنجیدہ اور متحمل مزاج ہیں اور معاملہ فہمی کا ادراک بھی رکھتے ہیں۔ ان کا منتظم بننا اردو وکیپیڈیا کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ Fkehar 04:58, 2 اپريل 2007 (UTC)
- تائید نیکی اور پوچھ پوچھ Wahab 05:26, 2 اپريل 2007 (UTC)
انتباہ
کوئی بھی مخالف راۓ نہ آنے کی صورت میں صارف کو منتظم کا درجہ دے دیا جاۓ گا۔
- ثاقب بھائی میرا خیال ہے کہ اب اس پر آپ کا فیصلہ آجانا چاہیۓ کیونکہ جنہوں نے راۓ نہیں دی تو انہوں نے مخالفت بھی نہیں کی۔ سمرقندی
- شکریہ فراز بھائی یاد کروانے کا۔ میں واقعی بھول گیا تھا۔ آج سے سلمان صاحب بھی منتظم ہیں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:31, 12 اپريل 2007 (UTC)
- اس ذرہ نوازی پر تمام احباب کا بے حد مشکور ہوں۔ اور ان کی رہنمائی کا طالب ہوں۔ انشاء اللہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔--سید سلمان رضوی 14:41, 12 اپريل 2007 (UTC)