ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/محبوب عالم
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
خاکسار کچھ عرصہ سے اُردو ویکی پر سرگرمِ عمل ہے. ابھی تک تو مجھے منتظم بننے کا کوئی شوق یا ضرورت پیش نہیں آئی. تاہم، اب کچھ مسائل ایسے ہیں جن کو بغیر منتظم بنے حل نہیں کیا جاسکتا. میری کوشش ہے کہ اُردو ویکی پر سائنسی مضامین اور انگریزی الفاظ کیلئے بہترین اُردو متبادل تلاش (اور استعمال) کرلئے جائیں. اِس دوران مجھے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مثلاً دُہرے زمرہ جات کا تخلیق. ان اِضافی زمرہ جات کو حذف کرنا پڑتا ہے جو کہ صرف ایک منتظم ہی کرسکتا ہے. اور اِس کیلئے خاکسار کو دوسری کسی منتظم سے درخواست کرنی پڑتی ہے کہ برائے کرم فلاں زمرہ کو حذف کرلیجئے. جس میں بہت وقت ضائع ہوجاتا ہے. اِس لئے بندۂ ناچیز درخواست کرتا ہے کہ مجھے منتظم (اگر یہ ممکن نہیں تو کم از کم مقالہ حذف کرنے) کے اختیارات دیئے جائیں تاکہ خاکسار اُردو ویکی کو وسیع کرنے میں اپنا حصّہ با آسانی ڈال سکے. شکریہ! . --محبوب عالم 15:05, 23 دسمبر 2008 (UTC)
- تائید اگرچہ وکیپیڈیا پر منتظمین کی تعداد مضامیں اور صارفین کے تناسب سے پہلے ہی زیادہ ہے، مگر بہت سے منتظمین بوجوہ وکیپیڈیا کو وقت نہیں دے پاتے۔ محبوب صاحب بڑے جذبے اور قابلیت سے اردو وکیپیڈیا پر سائنسی مضامیں اور اصطلاح سازی پر توجہ دے رہے ہیں اور جیسا کہ انھوں نے بتایا کہ اس کام میں انھیں حذف وغیرہ کے سلسلہ میں دشواری پیش آ رہی ہے، اس لیے میں محبوب عالم صاحب کے منتظم بننے کی حمایت کرتا ہوں۔ --Urdutext 01:59, 24 دسمبر 2008 (UTC)
- تائید۔ --سمرقندی 03:18, 24 دسمبر 2008 (UTC)
- تائید۔----اسپریچولسٹ (گفتگو) 05:09, 24 دسمبر 2008 (UTC)
- تائید -- میں محبوب عالم صاحب کو منتظم بنانے کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔
لیکن اس موضوع پر بہت دنوں سے میں نے سوچ رکھا تھا لیکن عرض کرنے کا موقع نہ ملا کہ وہ تمام منتظمین جو عرصہ دراز سے بغیر کوئی وجہ بتائیے وکیپیڈیا سے غائب ہیں انہیں منتظم کے عہدے پر برقرار رکھنے کی کوئی وجہ نہیں (چاہے وہ میں ہی کیوں نہ ہوں) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ