ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/کاشف عقیل
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
یہاں موجود گفتگو صفحہ تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:منتظمین سے منتقل کی گئی ہے۔: —خادم— تبادلۂ خیال 08:21, 26 فروری 2013 (م ع و)
صارف:کاشف عقیل چونکہ وکیپیڈیا پر انتظامی کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سانچہ سازی وغیرہ کا تکنیکی کام بھی، اور اس میں مہارت بھی رکھتے ہیں، ایسے کاموں میں اکثر صفحوں کو حذف وغیرہ کرنا پڑ جاتا ہے، اس لیے میری تجویز ہے کہ انھیں انتظامی اختیارات دے دیے جائیں۔ کاشف صاحب سے بھی درخواست ہے کہ اگر منتظم کی ذمہ داری اٹھانے کا وقت نکال سکتے ہیں تو بتائیں۔ اگر مستقبل کی مصروفیات وغیرہ کی بنا پر منتظم نہ بھی بننا چاہیں، تو تین ماہ کے لیے یہ اختیار حاصل کر لیں۔ --Urdutext 00:28, 1 جولائی 2009 (UTC)
- کاشف بھائی کے بارے میں تائید کے سوا کیا رائے دی جاسکتی ہے۔ مگر ابھی تک خود ان کی جانب سے کوئی رائے نہیں آئی۔ --سمرقندی 06:54, 1 جولائی 2009 (UTC)
- آپ لوگوں کی جانب سے مجھے منتظم بنائے جانے کی تجویز میرے لئے باعث افتخار ہے اور میں اسے بخوشی قبول کروں گا۔ میں اس وقت جو کام کر رہا ہوں اس میں انتظامی اختیارات یقیناً میرے لئے مددگار ثابت ہونگے۔ آجکل کچھ وقت نکال لیتا ہوں اس لئے یہ کام کر رہا ہوں لیکن باقاعدگی کا وعدہ نہیں کر سکتا۔ اس لئے اگر منتظم بنائے جانے کے بعد اگر غیر متحرک ہو جاؤں تو یہ اختیارات مجھ سے واپس لے لیے جائیں۔ --کاشف عقیل 14:49, 1 جولائی 2009 (UTC)