ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Irfan Arshad
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
السلام علیکم! اردو ویکیپیڈیا کو اس وقت ایک نئے منتظم کی ضرورت ہے، جس کے لیے عرفان ارشد صاحب موزوں انتخاب ہے۔ عرفان ارشد عرصہ دراز سے بطور عام صارف ویکیپیڈیا پر جانفشانی سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ بطور ویکی صارف تو وہ بہترین خدمات سرانجام دے ہی رہے ہیں، امید ہے منتظم بن کر انتظامی امور بھی بہت اچھے سے چلائیں گے۔ اس لیے میں فوری ضرورت برائے نئے منتظم کے تحت Irfan Arshad (تبادلۂ خیال • شراکت • منتقلی • پابندی • شماریات) کو منتظم بنائے جانے کے لیے نامزد کرتا ہوں۔ امید ہے کہ آپ حضرات بے لاگ رائے و تبصرہ کا اظہار فرما کر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مدد فرمائیں گے۔
یہ رائے شماری 31 اگست 2015ء سے شروع ہو کر 5 ستمبر 2015ء تک جاری رہے گی۔ آپ تمام احباب سے اس رائے شماری میں حصہ لینے کی درخواست ہے۔ تائید کے لیے متعلقہ قطعہ میں {{تائید}} اور تنقید کے لیے {{تنقید}} استعمال کریں۔ کسی قسم کی تجویز یا تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال کریں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:11, 31 اگست 2015 (م ع و)
سوالات برائے عرفان ارشد صاحب
جناب عرفان ارشد صاحب! ویکیپیڈیا پر اپنی گرانقدر خدمات پیش کرنے پر انتہائی شکریہ۔ امید ہے کہ درج ذیل سوالات کے جوابات مرحمت فرمانے کے لیے آپ اپنا کچھ وقت ہمیں عنایت فرمائیں گے۔ آپ کے جوابات سے رائے شماری میں شریک صارفین کو رائے دہی میں آسانی ہوگی:
1. دائرۃ المعارف میں عموماً آپ کن انتظامی امور کی انجام دہی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
- جواب: میرا ارادہ اردو ویکیپیڈیا پر موجود مختصر اور یک سطری مضامین میں اضافہ اور ان کے معیار کو بہتر بنانا ہے اسکے ساتھ ساتھ کئی اہم موضوعات پر جامع مضمون شروع کرنا، سانچے، زمرہ جات، ناو بکس وغیرہ پر بھی توجہ مرکوز ہوگی اسکے علاوہ میری کوشش یہی رہتی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پر زیادہ سے زیادہ سے صارف آئیں غرض یہ کہ اردو ویکیپیڈیا کو بہتر کرنے کے لیے جو کیا جاسکتا ہے وہ کرنے کی کوشش کرونگا.
2. آپ کی شراکتوں یا تحریر کردہ مضامین میں سے کوئی چیز آپ کے لیے لائق فخر ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟
- جواب: میرے لیے اپنے تحریر کردہ تقریبا تمام مضامین قابل فخر ہیں کیونکہ ان سے اردو ویکیپیڈیا کی آبیاری ہوئی ہے لیکن کسی ایک کا انتخاب شاید مشکل ہے.
3. کیا آپ کسی صارف کے رویہ/تحریر وغیرہ سے متاثر ہیں؟ اگر ہاں تو نام تحریر کریں۔
- جواب: تمام صارفین میرے لیے قابل احترام ہیں کیونکہ تمام صارفین اپنا قیمتی وقت صرف کرکے اس دائرۃالمعارف کو بہتر کرنےمیں مصروف ہیں، اس معاملے میں میں اردو ویکیپیڈیا کےتقریبا تمام متحرک صارفین و منتظمین سے متاثر ہوں خصوصا طاہر صاحب سے.
4.اردو ویکیپیڈیا کو کس طرح سے بہتر بنایا جا سکتا ہے، کوئی تجاویز
- جواب: 1-اردو ویکیپیڈیا کے تشخص کو بہتر بنانے کے لیے جناتی اردو کے آثار کا خاتمہ اور خالی مضامین میں معلومات کا اضافہ
- 2-زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اردو ویکیپیڈیا پر لانا
- 3-اردو ویکیپیڈیا پر مضامین لکھنے اور معلومات کا اضافہ کرنے کے لیے مختلف اداروں اور یونیورسٹی سے رابطہ
- اس کے علاوہ بھی بہت کچھ کیا جاسکتا ہے لیکن ان سب کی فہرست بنانا مشکل ہے.--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:29, 31 اگست 2015 (م ع و)
تائید
- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:11, 31 اگست 2015 (م ع و)
- تائید
:)
—خادم— 14:14, 31 اگست 2015 (م ع و) - تائید--محمد مجیب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:17, 31 اگست 2015 (م ع و)
- تائید --✿عثمان خان||تبادلہ خیال✿ 16:29, 31 اگست 2015 (م ع و)
- تائید--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:36, 31 اگست 2015 (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:52, 31 اگست 2015 (م ع و)
- تائید--ابوالسرمد 04:08, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- تائید- --Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:45, 1 ستمبر 2015 (م ع و)
- تائید --احمد نثار (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:42, 6 ستمبر 2015 (م ع و)
تنقید
تبصرہ
- تبصرہ:- آپ تمام احباب کی پر خلوص محبتوں کا شکریہ کہ آپ نے مجھے اس قابل جانا کہ میں منتظمی کے فرائض ادا کرنے کی اہلیت رکھتا ہوں، جیسا کہ آپ تمام جانتے ہیں کہ وقتاً فوقتاً مجھے منتظم کے فرائض ادا کرنے کی دعوت دی گئی لیکن میں مصروفیات اور تعلیمی سلسلے کی وجہ سے انہیں قبول کرنے سے عاری رہا... افسوس کے ساتھ اب بھی میں تعلیمی سلسلے کی وجہ اکثر گھر سے دور رہتا ہوں اور کم ہی کمپیوٹر دستیاب ہوتا ہے تاہم کچھ احباب کے پرزور اصرار اور اس شرط پر کہ "جتنا ہوسکتا ہے اتنا تعاون کیجیے" کی وجہ سے مجھے بالآخر اس ذمہ داری کو اٹھانے کی حامی بھرنی پڑی ہے. امید ہے ان احباب کی توقعات پر پورا اتروں گا.--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:21, 31 اگست 2015 (م ع و)
- تبصرہ:- بھائی، جب اس طرح کے اہم فیصلے کرنے ہوں، تو سرگرم صارفوں کے تبادلہ خیال پر کوئی پیام بھی دے دیا کریں۔--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:39, 31 اگست 2015 (م ع و)
- تبصرہ: میں (اکثر صارفین) نے یہ رائے شماری صفحہ دیکھا ہی نہیں ورنہ ارشد بھائی کے لیے تین گنا زیادہ تائید مل سکتی تھی۔ ارشد بھائی کے منتظم بننے سے اردو ویکی کا وقار اور بڑھے گا، اس بات کی مجھے پوری امید ہے۔۔--احمد نثار (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:46, 6 ستمبر 2015 (م ع و)
نتیجہ
|
5 ستمبر گزرنے کے ساتھ ہی رائے شماری کا وقت بھی اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس رائے شماری کے نتیجہ میں بلا مخالفت و تنقید اور 9 تائیدی آراء کے پیش نظر عرفان ارشد صاحب کو منتظم بنایا جائے۔
امید ہے عرفان ارشد صاحب ماضی کی طرح ہی ویکیپیڈیا پر سرگرم اور فعال رہیں گے۔انتظامی اختیارات ملنے کے بعد وہ اپنا کام زیادہ آسانی سے سر انجام دےسکیں گے۔ اس موقع پر میری اور تمام ویکیپیڈیا کی طرف سے عرفان ارشد صاحب کو مبارکباد اور اُن کے لیے نیک تمنائیں۔مامورین اداری سے گذارش ہے کہ عرفان ارشد صاحب کو منتظم کے اختیارات تفویض کیے جائیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:35, 6 ستمبر 2015 (م ع و)