ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Tahir697
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کریں۔ |
اسلام و علیکم! میں گزشتہ تقریباً اڑھائی سال سے ویکیپیڈیا پر کام کر رہا ہوں۔ میں شروع میں بطور توثیق شدہ صارف کام کرتا رہا پھر استرجع کنندہ بھی کام سر انجام دے رہا ہوں۔میں ویکیپیڈیا ماحول اور قوانین سے واقف ہوں۔اب میں منتظم بننا چاہتا ہوں۔تاکہ غیر فعال منتظمین کی غیر موجودگی میں بابطور نائب کام کر سکوں۔ شکریہ ۔ جَزَاکَ اللَّهُ خَيْرًا (صارف:Tahir697.تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:50، 14 دسمبر 2023ء (م ع و)
تائید
- تائید: یقین کامل ہے کہ کوئی آپ کو منتظم نہیں بنائے گامیں تائید کا حق رکھتا ہو وہ حاضر ہے۔--ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:51، 14 دسمبر 2023ء (م ع و)
تبصرہ
- تبصرہ: -- اگر تنقید والے خانے میں کسی نے لکھا ہے تو یہ نہ سمجھیے کہ آپ پر تنقید کر رہے ہیں، پہلی بات تو دو لوگوں نے آپ سے یہ عرض کیا کہ آپ ابھی منتظم نہیں بنائے جا سکتے، آپ سے بھی پرانے اور زیادہ تجربہ کار لوگ موجود ہیں۔ دوسری بات عافی نے یہ رکھی کہ آپ کو حقوق نسخہ والے ویکیپیڈیا کی معاونت والا صفحہ دیکھ لینا چاہیے؛ کیوں کہ گزشتہ دنوں میں انھیں یہ نظر آیا تھا کہ آپ کے مضامین میں کاپی پیسٹ والے مواد تھے، ویکیپیڈیا پر کچھ لکھتے ہوئے اپنے انداز میں لکھنا ضروری ہے۔ اگر اس ٹول پر آپ اپنے مضامین کے عنوان ڈال کر چیک کریں گے تو خود بخود آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ جملوں کی ساخت بدلنے کی ضرورت ہے؛ تاکہ حقوق نسخہ کی پامالی نہ لازم آئے، آپ پر کوئی یہ الزام عائد نہیں کر رہا ہے کہ آپ ویکیپیڈیا پر کاپی پیسٹ کرکے مواد ڈالتے ہیں۔ آپ نے عافی کے پیغام کو شاید سمجھا نہیں۔
- نیز ایک بات یہ ہے کہ عافی کو کوئی ایڈمن بننے کی بھوک نہیں ہے، وہ اردو کے علاوہ انگریزی ویکیپیڈیا پر بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، عالمی پیمانے پر دیوبند کمیونٹی ویکیمیڈیا (انجمن ویکیمیڈیا دیوبند) کے بانی ہیں، انھیں سنگاپور کے عالمی ویکی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا اور جرمنی میں بھی مدعو کیا گیا ہے۔ آپ ان پر الزام لگا رہے ہیں، اس طرح کہ آپ سے انھوں نے تنقید والے خانے میں کوئی بات رکھی تو آپ نے اس کو اس کا نتیجہ بتایا کہ وہ خود منتظم نہیں بن پائے تھے؛ اس لیے آپ پر اپنا غصہ اتار رہے ہیں کہ آپ بھی نہ بن پائیں۔ وہ ایڈمن نہیں بنائے گئے تو یہ نہیں ہوا کہ انھوں نے عہدہ نہ ملنے پر اردو ویکیپیڈیا کو خیر باد کہ دیا ہو۔ اس سے ان کے خلوص کا پتہ چلتا ہے۔ رہی بات آپ کی تو بارہا اپنی عالمیت کا دھونس جماتے ہوئے دیکھا گیا ہے آپ کو، یہ غلط بات ہے!! یہاں ویکیپیڈیا پر یہ دیکھ کر امتیاز نہیں کیا جاتا کہ کون عالم دین ہے اور کون نہیں؟ بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ کس کو زیادہ تجربہ ہے، کس کو زیادہ اصول و ضوابط کا علم ہے اور کون ذمے داریوں کو اچھی طرح نبھا سکتا ہے؟ یعنی ویکی اصول و ضوابط کے بارے میں اچھی طرح علم ہوگا تو ان کی پابندی بھی کرے گا اور وقت پڑنے پر رہنمائی بھی کر پائے گا!
- آپ نے نامزدگی کی درخواست دی تو اس میں بھی کئی فاش املا کی غلطیاں تھیں، اس سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ جلدی کر رہے ہیں عہدہ و ذمہ داری طلب کرنے میں۔ آپ کو فی الحال اس سے چھوٹی انتظامی ذمہ داریاں طلب کرکے یا دوسرے طریقوں سے اپنی حسن کارکردگی کے ساتھ موجودہ منتظمین کا ساتھ دینا چاہیے؛ کیوں کہ آپ جیسے قابل قدر لوگوں سے ویکیپیڈیا کا بھلا ہی ہوگا؛ تو دل چھوٹا نہ کریں اور دوسری طرح سے ویکیپیڈیا پر کام کرکے منتظمین کی خدمت کرنی چاہیے۔ والسلامKhaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:56، 14 دسمبر 2023ء (م ع و)
- ایک اور بات یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ ویکیپیڈیا پر زیادہ سے زیادہ معلومات بھرنا کمال نہیں ہے؛ بلکہ قاعدے سے اگر کم مواد بھی پیش کیا جائے تو وہ لائق تحسین ہے اور اس چیز کے لیے ہم سب آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:56، 14 دسمبر 2023ء (م ع و)
- کاپی پیسٹ والا آپ اور عافی صاحب نے مجھ پر بہتان لگایا ہے۔ آپ دونوں جھوٹے ہو ۔
- تبصرہ: طاہر صاحب کا عافی صاحب کے تبادلہ خیال پر یہ پیغام کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہے۔طاہر صاحب نے اس صفحے کا سارا مواد حذف کر دیا تھا لیکن رائے شماری کی تمام کاروائی ریکارڈ لیے محفوظ کی جاتی ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:14، 15 دسمبر 2023ء (م ع و)
تنقید
- تنقید: مجھے ایسا نہیں لگتا کہ آپ کو اردو ویکیپیڈیا کے انتظامی امور سے اتنی واقفیت ہے، اور نہ ہی آپ کی نامزدگی سے اس کا اظہار ہوتا ہے کہ آپ کون سے معاملات میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ فی الحال کے لیے آپ وپ:معتدل نقطہ نظر اور وپ:حقوق نسخہ کے حوالے سے اپنی شراکتوں کی جانچ پڑتال بھی کرلیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 12:43، 14 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تنقید: میرے خیال میں اردو ویکیپیڈیا پر اتنے زیادہ فعال صارفین نہیں، جن کے لیے مزید منتظمین بنائے جائیں۔آپ اب بھی منتظمین کی مدد بہت سے طریقوں سے کر سکتے ہیں۔ جیسے غیر معیاری صفحات کو حذف کے لیے نامزد کرکے یا دوسرے سانچہ جیسے ضم، ویکائی وغیر لگاکر بھی منتظمین اور ویکیپیڈیا کی مدد کی جا سکتی ہے۔ ان شاء اللہ جب ویکیپیڈیاکے فعال صارفین کی تعداد بڑھ جائے گی تو یقیناً نئے منتظمین بنانا مجبوری ہوگا۔ تب آپ کی نامزدگی پر ضرور غور کیا جائے گا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:53، 14 دسمبر 2023ء (م ع و)
- تنقید محترم صارف آپ کو اردو ویکیپیڈیا پر مزید کام کی ضرورت ہے۔ مزید یہ کہ ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط سے سے مکمل آگاہی ضروری ہے۔ اس لیے آپ درخواست پر فی الحال غور نہیں کیا جا سکتا۔ آپ محنت اور لگن سے کام جاری رکھیے۔ جب اردو ویکپیڈیا کی انتظامیہ ضروری سمجھے کی آپ کو منتظم یا دیگر ذمہ داریوں کے لیے نامزد کر دے گی۔ شکریہ--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:34، 14 دسمبر 2023ء (م ع و)
نتیجہ
N منتخب نہیں کیا گیا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:16، 15 دسمبر 2023ء (م ع و)