ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Uchohan
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
اسلام علیکم دوستو؛ میں یہاں جناب Uchohan صاحب کو منتظمین میں شامل کرنے کی راۓ پیش کر رہا ہوں۔ میری راۓ میں چوہان صاحب اردو ویکیپیڈیا کے ساتھ سنجیدہ ہیں اور اپنے طور پر اسکی بہتری کی تمام کوشش کرتے ہیں۔ گو کہ انکے املے کی اغلاط اپنی جگہ موجود ہیں : - ) مگر میں نہیں سمجھتا کہ اس سے ان کے بطور منتظم شامل کرنے میں کوئی قباحت ہوگی، ترمیمات اور درستگی تو جب کسی مضمون میں درکار ہوگی تو وہ تو کوئی نا کوئی کر ہی دے گا۔ اتنے طویل عرصے پر معمول کے ساتھ ویکیپیڈیا پر آنے والے کم ہی ہیں۔ سمرقندی
شکریہ سمرقندی میاں- اگر مجھے منتظمین بنا دیا گیا تو میں دل و جان سے اردو ویکیپیڈیا کی بہتری کے لیے محنت کروں گا۔ یہ بات بلکل درست ہے کہ میں اردو لکھتے ہوۓ کبھی کبھی غلطیاں کرتا ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میری اردو خود با خود پختہ اور خوش اسلوب ہو جاۓ گی۔ بس مجھے آپ دوسرے صارفوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔ انشااللہ ہم اردو ویکیپیڈا کو بہترین ویکیوں میں شامل کر کہ رہیں گے۔ --Uchohan 04:41, 13 فروری 2008 (UTC)
- تائید میں چوہان صاحب کی منتظمین میں شمولیت کی حمایت کرتا ہوں، اُن کے مثبت ترین پہلوؤں میں وکی سے دلی لگاؤ، اپنے کام کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش اور تمام تر تنقید کو صدق دل سے برداشت کرنا ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- تائید ۔ میں بھی حمایت کرتا ہوں۔ باقی رہا اغلاط کا سوال تو یہاں تو کام ہی مل جل کر ہوتا ہے۔ بخوبی ہوتا رہے گا۔ میں خود آج کل کم وقت دے پا رہا ہوں اس لیے چاہوں گا کہ Uchohan جیسے محنتی لوگ یہاں کام کریں۔ امید ہے کہ ان کا ساتھ (پہلے کی طرح) اچھا گذرے گا۔--سید سلمان رضوی 11:33, 13 فروری 2008 (UTC)
- مخالفت: اردو وکیپیڈٰیا پر منتظمین کی تعداد پہلے ہی ضرورت سے زیادہ ہے۔ جتنی محدود تعداد میں مضامین لکھے جا رہے ہیں، ان کو جانچنے کے لیے مذید منتظمین کی اس وقت ضرورت نظر نہیں آ رہی۔--Urdutext 11:53, 13 فروری 2008 (UTC)
Urdutext میاں کی یہ بات درست ہے کہ اردو ویکیپیڈیا پہ کافی منتظمین پہلے سے ہیں، لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ صرف اردو ویکی کی صورت حال نہیں ہے؛ بلکہ کئ اور زبانوں میں اتنے ہی منتظمین ہیں لیکن صفحہ ہم سے کافی کم ہیں، جن میں: Malayam, Interlingua اور Maori شامل ہیں۔ --Uchohan 07:40, 14 فروری 2008 (UTC)
- تائید ۔ میری طرف سے چوہان صاحب کی تائید سمجھیں۔۔۔۔ میرا نہیں خیال کہ اردو ویکیپیڈیا پر صرف اس لیے منتظم نہ بننے دیا جائے کہ پہلے بہت ہیں بلکہ یہاں اس شخص کا جذبہ، خلوص اور شوق دیکھنا چائیے۔ میرا خیال ہے یہ چوہان صاحب میں یہ تینوں چیزیں بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔ جو اردو ویکپیڈیا کی حالات ہیں ، یہاں ہر مثبت بندے کی حوصلہ افزائی کی جانا چائیے۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ