ویکیپیڈیا:میل ملاپ/حیدرآباد/حیدرآباد 2

گزشتہ کچھ برسوں سے ہندوستان کے اردو ویکی نویسوں کو بڑی شدت سے یہ احساس ہو رہا تھا کہ اب ان کی باہمی ملاقات اور بالمشافہہ گفت و شنید ضروری ہے تاکہ اردو ویکیپیڈیا کے فروغ کو تیز تر کیا جا سکے اور شخصی سطح پر ان صارفین کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں۔ چنانچہ بحکم خداوندی اردو ویکیپیڈیا کے متحرک صارفین کی باہمی مشاورت سے حیدرآباد میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں اردو ویکیپیڈیا کے متحرک صارفین نے گوناگوں موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی اور اردو ویکی برادری کے اتفاق باہمی کے ساتھ اس دائرۃ المعارف کے فروغ اور ترقی کے لیے کچھ عزائم کیے جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

تاریخ ترمیم

اس میل ملاپ کی تاریخ 20 جولائی 2019ء بروز سنیچر طے کی گئی تھی لیکن بوجوہ یہ ملاقات ایک دن قبل 19 جولائی کو منعقد ہوئی۔

مقام ترمیم

عابڈز، حیدر آباد کے قریب ایک مکان میں اس ملاقات کا اہتمام ہے۔

مقاصد ترمیم

موضوعات گفتگو ترمیم

  • متفرق محبان اردو اور طلبہ اردو کے سامنے اردو ویکیپیڈیا کے پرکشش اور موثر تعارف اور ان کی تشکیل کی حکمت عملی پر غور
  • ویکیپیڈیا کو مزید آسان بنانے پر غور
  • دہلوی ویکیمیڈیا یوزر گروپ کے تحت صارفین کی ملاقاتیں اور تربیتی پروگرام کے انعقاد کے امکانات پر غور
  • بڑی یونیورسٹیوں کے شعبہ ہائے اردو سے اردو ویکیپیڈیا کو جوڑنے کی کوششوں پر غور
  • یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات میں زیر تعلیم اردو داں طلبہ کو اپنے موضوع سے متعلق اردو ویکیپیڈیا پر مضامین لکھنے یا ترجمہ کرنے کی ترغیب کا طریقہ کار۔

تجاویز ترمیم

ذیل میں احباب اپنے دستخط کے ساتھ تجاویز پیش کر سکتے ہیں تاکہ اس نشست میں ان پر گفتگو ہو اور غور و خوض کے بعد انہیں عملی جامہ پہنانے کی کوئی راہ نکالی جائے۔

  1. سب سے پہلے معاونت اور ہدایت کے صفحات پر کام ہونا چاہیے۔ نئے صارفین بھٹک رہے ہوتے، اکثر چلے جاتے ہیں۔ میرا تجربہ ہے، کسی نابلد شخص سے ویکیپیڈیا کا دریافت کریں تو وہ کہتا ہے ”بہت مشکل“ ہے۔ اس لیے ویکیپیڈیا کو آسان سے آسان کرنا چاہیے۔ آسان الفاظ کا چناؤ بھی ہونا چاہیے۔ اگر ہمیں رومن اردو کا مقابلہ کرنا ہے تو معیاری اردو کو ترجیح دینی ہوگی۔ اَنت۔ شکریہ — ابن سعید تبادلہ خیال 06:04، 14 جولائی 2019ء (م ع و)
  تبصرہ: معاونت صفحات کی تیاری یا ان میں خاطر خواہ اضافے کا مشورہ اچھا ہے۔ اس پر اس نشست میں بحث ہو سکتی ہے، اگر دیگر شرکا اس پر راضی ہوں۔ اگر نہ بھی ہو، تب بھی اگر آپ نامکمل و در کار معاونت صفحات کی فہرست تیار کر سکتے ہیں، جس پر بعد میں منتظمین و غیر منتظمین حسب موقع اور حسب توفیق کام کر سکتے ہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:39، 14 جولائی 2019ء (م ع و)
  1. ویکیپیڈیا ڈیسک ٹاپ کے وڈیو ٹیوٹوریل موجود ہیں، موبائل کے بھی بنائیں جائیں۔— ابن سعید تبادلہ خیال 15:46، 15 جولائی 2019ء (م ع و)

عزائم ترمیم

شکایتیں ترمیم

  • ہم سب کا سب سے بڑا نقص یہ ہے کہ ”فلاں میرے موضوعات نہیں اس لیے میں نہیں بناؤں گا“۔ اس قسم کے رویہ کو چھوڑنا ہوگا، کم از کم اکابرین کی اس کی طرف توجہ دلانی چاہیے۔ منتظمین اور عام صارفین کے برابر کے حقوق ہوں، منتظم کی غلطی ہو تو اس پر مامور اداری پابندی لگائیں۔ اور اگر مامور اداری غلط رویہ اپنا کر ظلم ڈھائے تو اس کو رائے شماری سے فارغ کیا جائے۔ اَنت۔ شکریہ — ابن سعید تبادلہ خیال 06:11، 14 جولائی 2019ء (م ع و)
  تبصرہ: مجوزہ ملاقات کسی بھی اردو ویکی صارف کے خلاف مرکوز نہیں ہے بلکہ ایک مثبت نقطہ نظر سے منعقد کرنے کی غرض سے ہے کہ کیا اردو ویکی کے لیے کچھ اور بہتر کیا جا سکتا ہے۔ یہ موقع اور ملاقات بالکلیہ اردو صارفین کی ذاتی کوشش اور جستجو کا نتیجہ ہے۔ جہاں تک پابندی یا معزولی کی بات ہے، یہ ایک تلخ بات ہو سکتی ہے۔ اس سلسلے میں کسی منتظم یا مامور اداری سے اگر اردو ویکی صارفین کبھی کسی وجہ سے، درست یا نادرست، ناخوش ہوں تو کبھی بھی معزولی یا بازطلبی کی درخواست دے سکتے ہیں اور اپنی بات دوسرے صارفین سے منوانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس میں بہت زیادہ بحث اور گفتگو کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:33، 14 جولائی 2019ء (م ع و)
  • موضوع کا انتخاب بہت ضروری ہے۔ ویکیپیڈیا کو دلچسپ بنانے کے لئے ضروری ہیکہ صارف اپنی ذوق کے اعتبار سے مضامین کا انتخاب کرے اور اس پر کام کرے۔ اس طرح مضون بھی اچھا بنے گا اور صارف بھی جڑا رہے گا۔ فیصل انس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:49، 14 جولائی 2019ء (م ع و)

شرکا ترمیم

منتظم و مامور اداری جناب مزمل الدین صاحب، زود نویس و کہنہ مشق مضمون نگار و مترجم جناب فیصل انس صاحب اور صارف:الصارم کی ملاقات متوقع ہے۔

حاضرین ترمیم

اس میل ملاپ میں شمولیت کا ارادہ رکھنے والے احباب ذیل میں اپنے دستخط درج کریں۔

  1. محمد شعیب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:24، 13 جولائی 2019ء (م ع و)
  2. سید مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:26، 13 جولائی 2019ء (م ع و)
  3. فیصل انس (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:28، 13 جولائی 2019ء (م ع و)

نیک تمنائیں ترمیم

میٹا پر میل ملاپ کی روداد ترمیم