ویکیپیڈیا:ویکی جرم
(ویکیپیڈیا:وکیپیڈیا جرم سے رجوع مکرر)
یہ مضمون ایک یا زائد ویکیپیڈیا صارفین کے مشوروں یا آراء پر مشتمل ہے۔ نیز یہ مضامین وسیع معیارات یا اقلیتی نقطۂ نظر کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ مضامین ویکیپیڈیا رسمی حکمت عملی کا حصہ نہیں۔ |
وکیپیڈیا جرم ایک فعل ہے جس میں دانستہ طور پر کسی معیار مضمون کو تشویشناک حد تک نقصان پہنچانا ہے۔ اس صورتحال میں نیت پر غور کرنا نہایت ضروری ہے۔ عام طور پر نیک نیتی فرض کی جاتی ہے؛ لیکن یہ نہ بھولیں کہ مخلص اور ذہین لوگ بھی انتہائی گمراہ اور خود فریبی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
وکیپیڈیا جرم کی شقیں:
- دانستہ کسی مضمون سے متعلق دستاویزی حقائق کو نکالنا۔
- دانستہ کسی مضمون میں ایسی معلومات شامل کرنا جن کے متعلق لکھنے والا علم رکھتا ہو کہ ہو کہ وہ غلط یا جھوٹ ہے۔
- دانستہ کسی مضمون میں انتہائی سخت نقطۂ نظر، اشتہارات یا پروپیگنڈہ شامل کرنا جبکہ سیاق و سباق سے ثابت ہو کہ مذکورہ مضمون کا مرکزی خیال غیر جانبدار نقطۂ نظر ہے۔
- تخریب کاری کرنا۔
عموما یہ اچھا خیال نہیں کہ اردگرد کے افراد پر وکیپیڈیا مجرم ہونے کا الزام لگایا جائے۔
وکیپیڈیا جرم عام طور پر وکیپیڈیا سزا کا موجب بھی بنتا ہے۔