ویکیپیڈیا:معروفیت کے نمبر

آپ کی پالتو بلی قابل ذکر شے نہیں۔ ۔ ۔ ۔

معروفیت کے نمبر کسی چیز کے قابل ذکر ہونے (ویکیپیڈیا پر شمولیت کے لیے) یا غیر معروفیت کے بارے میں مفید طریقہ کار ہے۔

  • ہر شے کی ایک خاص معروفیت ہوتی ہے، جسے کسی حد تک (عوامی) پیمانے پر ماپا جا سکتا ہے،جیسے آپ کی پالتو بلی، لیکن اشیا واقعی اہمیت رکھتی ہیں، جیسے کیمیا، ارسطو، زمین، چاندی وغیرہ۔
  • چلیں اگر معروفیت کو ن نمبر دیں، جہاں ن ایک صوابدیدی نمبر ہے فرض کیا یہ 100 ہے۔
  • حقیت میں، ن کوئی طے شدہ قدر (ویلیو) نہیں ہے، بعض مضامین کو صرف 75 نمبر ملیں گے، لیکن وہ ویکیپیڈیا پر شامل ہیں، جب کہ 125 نمبر لینے والے مضامین حذف کر دی‏ئے گئے۔ یہ سیاہ و سفید کے درمیان میں اعتدال ہے، جس کے بارے ہر ایک کی اپنی دلیل ہو گی، جیسے کسی ٹی وی پر چلنے والے ڈرامے کے کسی فکشن کردار پر تو مضمون قابل ذکر (معروفیت میں شامل) ہو سکتا ہے ہو، لیکن ہارورڈ یا جامعہ اوکسفرڈ کے کسی پی ایچ ڈی پروفیسر پر جو 30 سال کا تدریسی تجربہ رکھتا ہو، اس پر لکھا مضمون رد کر دیا جائے۔
  • نمبر مجموعی ہیں، جیسا کہ، اگر آپ کو الف کے لیے 25 ، اور بے کے لیے 35 ، اور ج کے لیے 45 نمبر ملتے ہیں، تو آپ کو کل 105 نمبر ملتے ہیں۔
  • اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ انفرادی چیزیں مل کر اتنے نمبر لے سکتیں ہیں کہ ان سب کا مجموعہ قابل ذکر ہو جائے۔
  • کسی شے کو نمبر تب ملتے ہیں جب وہ کچھ کرے یا اس سے کچھ کیا جائے۔
  • کسی بھی چیز کو غور و فکر سے خارج نہیں کیا جانا چاہئے، اس میں رہنما اصول شامل ہیں۔