ویکیپیڈیا:ویکی آموزی (شکل صورت 2)
ابتداء کیجیے! | اڑوس پڑوس |
تحریر کریں |
شکل صورت |
شکل صورت |
ربط سازی |
بات چیت |
اندراج رکنیت |
اضافی معلومات |
ویکیپیڈیا پر تحریر کے دوران آپ کو اپنی بات واضح کرنے کی خاطر اشکال و تصاویر لگانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے اور اس طرح آپ کی تحریر قاری کی سمجھ میں جلد اور باآسانی آجاتی ہے کیونکہ جو بات الفاظ سے درست تصور اجاگر کرنے میں دقت طلب ہو تو بہتر یہی ہے کہ اس کا تصور ، تصویری شکل میں پیش کر دیا جائے۔ تصاویر لگانے کے لیے آپ مندرجہ ذیل طریقۂ کار استعمال کر سکتے ہیں۔
اپنے مضامین میں تصاویر لگایئے!
تصاویر upload کے لیے درج ذیل طریقۂ کار اختیار کیا جاتا ہے۔
- دائیں قائمہ (right menu) میں اپلوڈِ فائل (file upload) پر جایئے۔
- کھلنے والے صفحے پر ، اسم فائل (فائل) کا منبع کے button پر دبا کر فائل کا انتخاب کیجیئے۔
- پھر نیچے موجود ، اپلوڈ فائل (اپ لوڈ فائل) کا button دبا کر فائل کو اپلوڈ کر لیجیئے۔
- ممکن ہو سکے تو تصاویر کو PNG format میں اپلوڈ کرنا بہتر ہوتا ہے۔
- اپلوڈ کے بعد جس مضمون میں متعلقہ اپلوڈ شدہ تصویر رکھنی ہو اس کے لیے مندرجہ ذیل طریقۂ کار اختیار کیجیئے۔
- مضمون میں تصویر کے لیے منتخب مقام پر یہ coding لکھیئے
[[Image:Picture name.PNG|thumb|200px|discription of picture in urdu]] - تصویر کی جسامت آپ px کے عدد کو کم یا زیادہ کر کہ اپنے مضمون کے مطابق موزوں کر سکتے ہیں۔
- مذکورہ بالا coding کے بعد نمائش دبا کر ایک نظر دیکھ کر اطمینان کر لیجیئے کہ تصویر مناسب نظر آتی ہے یا کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔
- اس طرح اپلوڈ شدہ تصاویر مضمون کے متن میں خود بخود بائیں جانب آتی ہیں؛ اگر آپ کو دائیں جانب لانا ہو تو thumb کے بعد | لگا کر right کا اضافہ کر دیجیئے۔ بہتر یہی ہوتا ہے کہ تصاویر کو بائیں جانب ہی رکھا جاسکے۔
- مضمون میں تصویر کے لیے منتخب مقام پر یہ coding لکھیئے
- اگر آپ کوئی تصویر انگریزی ویکیپیڈیا سے لینا چاہیں اور اس کے نیچے Wikimedia Commons لکھا ہو تو اس کو اپلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ، بلکہ صرف اس کا نام لکھ دینا کافی ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر سامنے نظر آنے والی تصویر کا مندرجہ ذیل coding کے مطابق صرف نام لکھا گیا ہے
[[Image:Skull and sagittal brain.svg|thumb|130px|کھوپڑی میں دماغ کے مقام کا اظہار]]
اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مطلوبہ تصویر خود بخود اردو ویکیپیڈیا پر آگئی ہے، اسی طرح آپ مذکورہ بالا گوڈنگ میں تصویر کی جسامت 130 کی بجائے اپنے مضمون کی ضرورت کے لحاظ سے کم جیسے 120 اور یا پھر زیادہ ، جیسے 150 یا اور کوئی جسامت میں کر سکتے ہیں۔
زمرہ کیسے بنائیں؟
- زمرہ ، متعلقہ موضوع پر مختلف مضامین رکھنے والا ایک (نیم خود کار) صفحہ ہوتا ہے
- زمرہ ہر مضمون کے نیچے آخر میں اس طرح لکھا جاتا ہے ؛ [[زمرہ:ویکیپیڈیا آموختار]] [[زمرہ:زمرے کا نام]]
- جس مضمون کے آخر میں مذکورہ بالا طریقے سے جو زمرہ رکھا جائے گا اس مضمون کا نام اسی زمرے کے صفحے پر نظر آئے گا
- زمرے کے صفحے کا عنوان ، دو نقاط یا نشانات : کے ساتھ نظر آتا ہے جیسے زمرہ : اسلام ---- یعنی زمرہ اور اسلام کے بیچ دو نقاط : آتے ہیں
سانچہ کیسے بنائیں؟
- اگر کوئی تحریر بار بار مختلف صفحات پر درج کرنا ہو تو اس کا سانچہ بنا دیا جاتا ہے
- سانچے کا صفحہ بنانے کے لیے دو نقاط : سے قبل لفظ سانچہ اور نقاط کے بعد عنوان لکھا جاتا ہے جیسے سانچہ:نیم حذف
- سانچہ بنانے کے لیے تلاش کے خانے میں مذکورہ بالا طریقے سے عنوان لکھیئے اور جو صفحہ کھلے اس پر اپنی عبارت درج کر دیجیئے جیسے اس صفحے پر درج ہے
- اب جہاں بھی اس عبارت کو رکھنا ہو وہاں بار بار لکھنے کی بجائے سانچے کا عنوان یعنی نیم حذف (دیکھیے ربط) کو دو عدد حصرین {{ دائیں جانب اور دو بائیں جانب }} لگا کر درمیان میں لکھا جائے گا تو وہی عبارت حصرین کی جگہ پر نمودار ہو جائے گی۔ یعنی اگر کسی جگہ {{نیم حذف}} لکھا جائے گا تو مذکورہ بالا ربط پر دی گئی عبارت اسی جگہ نمودار ہو جائے گی اور دوبارہ لکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
آپ لکھیں گے | اور ایسا نظر آئے گا | ||
{{نیم حذف}} |
|
اگلاقدم: مضامین مربوط کیجیئے! >>