ویکیپیڈیا:پائی ویکی بوٹ
پائی ویکی بوٹ |
---|
پائی ویکیپیڈیا یا پائی ویکی بوٹ ایک پائیتھن لائبریری ہے جس کی مدد سے میڈیاویکی کی سائٹس پر کام کو خود کار کیا جا سکتا ہے۔ آغاز میں یہ محض ویکیپیڈیا کے لیے تیار کی گئی تھی مگر اب یہ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے تمام منصوبوں اور دیگر متعدد ویکی سائٹس پر استعمال ہوتی ہے۔
یہ پراجیکٹ سال 2002 میں شروع ہوا اور اب کور ورژن 3.0 پر کام ہو رہا ہے۔ اس میں اے پی آئی کے تمام فیچر شامل ہیں اور یہ نئے میڈیا ویکی اور پائتھون پیکج لے آؤٹ کے ساتھ مکمل ہم آہنگ اور جدید ترین ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ میڈیا ویکی کی انسٹالیشن کے ساتھ بھی کام کرتا ہے بشرطیکہ ان کا ورژن 1.14 یا اس سے زیادہ ہو۔ پائی ویکی بوٹ مائیکروسافٹ ونڈوز ، او ایس ایکس اور لینکس کو سپورٹ کرتا ہے اگر پائتھون کا موافق ورژن استعمال کیا جائے۔ یہ دوسرے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ بھی کام کرے گا اگر پائتھون کا موافق ورژن استعمال کیا جائے۔ اگر چیک کرنا ہو کہ پائتھون کا کونسا ورژن انسٹال ہے تو کمانڈ لائن یا شیل پرامپٹ پر "python" لکھ کر چیک کریں۔
کم سے کم پائتھون 2.7.4 یا پائتھون 3.4 بوٹ کو چلانے کے لیے درکار ہے مگر اس سے اگلا ورژن دستیاب ہو تو زیادہ بہتر ہے، اس کی وجہ پائتھون پیکج اسنٹالر(pip) ہے جو پائتھون کی نئی ریلیز کے ساتھ شامل ہوتا ہے۔
اجزائے ترکیبی
ترمیملائبریری آرکائیو میں دو ماسٹر فولڈر موجود ہوتے ہیں:
- Pywikibot
اس فولڈر میں تمام ماسٹر فائلیں موجود ہوتی ہیں جو میڈیا ویکی ویب سائٹس کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ یہ لائبریری کا مرکزی حصہ ہے، یہ تب استعمال ہوتی ہے جب پائتھون سکرپٹس میں PWB کو لوڈ کیا جاتا ہے اور پلگ پلے ٹولز کو لانچ کیا جاتا ہے۔
- Scripts
اس فولڈر میں پہلے سے لکھے معروف سکرپٹس موجود ہوتے ہیں۔ یہ استعمال کے تیار ہوتے ہیں۔ ان کی فہرست اور دستاویز کے لیے دیکھیے۔ پائی ویکی بوٹ سکرپٹس
لائسنس
ترمیمپائی ویکی بوٹ کی لائسنس فائل دیکھنے کے لیے دیکھیے۔ Pywikibot
انسٹال پائتھون
ترمیمپائتھون ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں
اگر پائتھون پہلے سے انسٹال ہے تو چیک کر لیں کہ آپ کا ورژن جدید ورژن کے قریب تر ہے اس کے لیے کمانڈ لائن پر یہ کمانڈ چلا کر دیکھیں۔
python –version
اگر آپ کے پاس پائتھون 2.7.4 یا س سے جدید اور پائتھون 3.4 یا اس سے جدید ورژن انسٹال ہے تو آپ کا پائتھون ورژن جدید ترین کے قریب ہے۔
متعلقات کی تنصیب
ترمیمپائی ویکی بوٹ کے لیے مزید ایک اور پیکج کی ضرورت ہوتی ہے جس کا نام requests ہے ۔ پپ استعمال کرتے ہوئے آپ اس پیکج کو انسٹال کر سکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل کمانڈ چلا کر اس پیکج کو انسٹال کریں۔
pip install requests
انسٹال پائی ویکی بوٹ
ترمیمڈاؤن لوڈ موجودہ پائی ویکی بوٹ ماسٹر برانچ کی زپ فائلpywikibot_Core ZipFile ۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد فائل کو کسی فولڈر میں کھول لیں۔
/home/username/pywikibot یا C:\Users\username\pywikibot
اس کے علاوہ جدید ترین ورژن گٹ() یا ایس وی این () کلائنٹ کے ذریعے گیرٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے دیکھیں Manual:PyWikibot/Gerrit
یہ طریقہ بوٹ آپریٹر اور بوٹ بنانے والوں کےلیے تجویز کیا جاتا ہے جو پائی ویکی بوٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
پرانے ورژن حاصل کریں PyWikibot Older Version
پائی ویکی بوٹ اپڈیٹ
ترمیماپنے بوٹ فریم ورک کو جدید ترین رکھیں۔ نئے ورژن مسلسل نکلتے رہتے ہیں اور ایک ہی جگہ پر دستیاب بھی ہوتے ہیں۔ اگر آپ گٹ یا svn استعمال کر رہے ہیں تو اس حصے کو نظرانداز کر سکتے ہیں ، اگر نہیں تو اپنی کنفگریشن فائلوں اور سکرپٹس کو محفوظ کر لیں کسی بھی نئی ریلیز کو انسٹال کرنے سے پہلے۔ اس میں مندرجہ ذیل فائلیں شامل ہیں
- User-config.py
- کوئی فیملی فائل اور کوئی صارف کا سکرپٹ جسے خود بنایا گیا ہو اور بدلا گیا ہو، کوئی ایکس ایم ایل ڈمپ فائل جسے ویکی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہو۔
نئے ورژن کو کھولیں اور پرانے ورژن کی فائلوں کو نئی فائلوں سے بدل دیں۔
پائی ویکی بوٹ کی ترتیبات
ترمیماگر لینکس پر ہیں تو ٹرمینل کھول لیں اور اگر ونڈوز پر ہیں تو کمانڈ پرامپٹ یا پاور شیل کھول لیں۔ اس کے بعد اس فولڈر میں جائیں جاں پائی ویکی بوٹ موجود ہے۔
لینکس اور یونیکس کے لیے
cd /home/username/pywikibot
ونڈوز کے لیے
:c
"cd "\Users\username\pywikibot
اگرپائی ویکی بوٹ اوپر درج شدہ جگہ کی بجائے کسی اور فولڈر میں پائی ویکی بوٹ موجود ہے تو اس جگہ تک جائین۔
صارف کنفیگریشن فائل بنانے کے لیے مندرجہ ذیل کمانڈ چلائیں۔
python pwb.py generate_user_files
ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے پائی ویکی بوٹ کو ترتیب دیں۔
مندرجہ ذیل کمانڈ کو چلائیں تاکہ آپ اپنے ویکی میں لاگ ان کر سکیں۔
python pwb.py login
بیرونی ویکی پر استعمال
ترمیمپائی ویکی بوٹ پہلے سے بہت ساری ویکیوں کے لیے ترتیب شدہ ہے مگر ضروری نہیں کہ اس ویکی کے لیے بھی ہو جس پر آپ نے کام کرنا ہے۔ اپنی مخصوص ویکی پر کام کرنے کے لیے کیسے پائی ویکی بوٹ کو ترتیب دینا ہے۔ PyWikibot Use on Third Party Wikis
مزید ترتیبات
ترمیمپائی ویکی بوٹ مہیا کرتی ہے ترتیبات کی وسیع رینج جس سے بوٹ کے کردار کو بدلا جا سکتا ہے۔ ان تنصیبات کو بدلنے کے لیے فائل یوزر-کنفگ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ تمام پیرامیٹرکی فہرست دیکھنے کے لیے دیکھیں
config2.py
سکرپٹ چلانا
ترمیمپائی ویکی بوٹ بہت سے سکرپٹس کے ساتھ ایک پیکج کی شکل میں سکرپٹس کی ڈائریکٹری میں موجود ہوتا ہے۔ ان تمام کو اس طریقہ کار سے چلایا جا سکتا ہے۔
[python pwb.py [name of script
تمام سکرپٹس کی فہرست دیکھنے کے لیے ملاحظہ کریں Pywikibot/Scripts
دیگر متعلقات
ترمیمزیادہ تر سکرپٹس کے لیے اضافی پیکج کی ضرورت نہیں ہوتی مگر کچھ بغیر اضافی پیکج کے نہیں چلتے۔ یہ تمام ایک فائل requirements.txt میں مع متعلقات کے درج ہوتے ہیں۔ کسی بھی سکرپٹ کے متعلقات انسٹال کرنے کے لیے پپ کو اس طرح استعمال کریں۔
[pip install [name of package
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ تمام متعلقات کو ایک ساتھ انسٹال کرنے کے لیے مندرجہ ذیل کمانڈ چلائیں۔
pip install -r requirements.txt