ویکیپیڈیا:میل ملاپ/کراچی/کراچی1
18 اکتوبر 2009ء بروز اتوار
بمقام میک ڈونلڈز، نجیب سینٹر، طارق روڈ
ویکی میل ملاپ کراچی ویکیپیڈیا ساتھیوں کی پہلی ملاقات 18 اکتوبر 2009 ءبروز اتوارکوکراچی ميں منعقد ہوئ جس ميں وکی میڈیا فاونڈیشن کے مختلف وکی منصوبوں سے تعلق رکھنے والے کل چھ صارفين نے ثرکت کی۔ شرکاء نے ذاتی تعارف کے بعد ویکیپیڈیا کے بارے میں اپنے اپنے تاثرات اور تجربات پرطويل گفتگو کی۔ اس موقع پرویکیپیڈیا کے حوالے سے کئ اہم موضوعات بھی زير بخث لاۓ گۓ خاص طور پر اردو ویکیپیڈیا کی تشہیروترویج کے سلسلے ميں کافی خاصی گفتگو ہوئی اور کئ اہم تجاویز پيش کی گئ۔ اجلاس کے دوران میں پاکستان ميں وکی میڈیا فاونڈیشن کے علاقائی دفاتر کے قيام پر بھی اظہار خيال کيا گيا۔
تين گھنٹے کی طويل وکی میٹ اپ کراچی شرکاء کی کمی کے باوجود آیک کارآمد اورکامياب تقريب ثابت ہوئ۔
ویکیپیڈیا کے بانی جمی ویلز کا پیغام برائے شرکائے وکی میٹ اپ کراچی
بہت خوب۔ حال ہی میں میرا چین میں پاکستان کے سفیر کے گھر جانا ہوا۔ میرے ايک دوست بھی ہیں جو پاکستان میں ٹی وی پر کام کرنے والے صحافی ہیں۔ اس پہلے جلسہ کا سن کر بہت خوشی ہوئی اور میں بہت مشتاق ہوں کہ اگلے سال میں کسی وقت پاکستان جاؤں اور ادھر کے ویکیپیڈیا گروہ سے ملاقات کروں۔ یہ بڑا اچھا ہوگا کہ پاکستانی ویکیپیڈیا گروہ متحرک و منظم ہو جائے تاکہ ہم ایسی ملاقاتوں سے بذریعہ تشہیر (پریس کوریج) زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں اور مختلف امکانات، خصوصاً ان پر جو اردو ویکیپیڈیا سے متعلق ہوں، اپنی توجہ مبذول کر سکیں۔ میرے لیے سب سے قابلِ توجہ موضوعات میں ہندی و اردو ویکیپیڈیا کا آپس میں تعاون ہے کیونکہ زبانیں کافی ملتی جلتی ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ لوگ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ خود آپ کے لیے زیادہ قابلِ توجہ موضوعات کون سے ہیں۔
شرکا
- ثاقب قیوم (صارف وکی میڈیا کامنز)
- رابعہ ظفر (صارف انگریزی ویکیپیڈیا)
- فہد احمد کیہر(منتظم اردو ویکیپیڈیا)
- محمد علی مکی (صارف اردو ویکیپیڈیا)
- احمد ندیم اعوان (صارف اردو ویکیپیڈیا، مقامی صحافی)
- جمال عبد اللہ عثمان (مقامی صحافی، کالم نگار)
بعد از اجلاس خلاصہ/ذرائع ابلاغ میں تشہیر
- اجلاس کی مختصر رپورٹ، انگريزی میں از ثاقب قیوم
- کراچی اپ ڈیٹس ڈاٹ کام نے کراچی میں وکی اجلاس کی مختصر خبر شایع کی۔
- سائن پوسٹ پر بھی وکی میٹ اپ کراچی کی خبر دی گئی۔
- اجلاس کی تفصیلی رپورٹ، اردو میں از فہد احمد کیہر (منتظم، اردو ویکیپیڈیا)
- اجلاس کی تفصیلی رپورٹ ابوشامل (فہد احمد کیہر) کے بلاگ پر بھی
- اجلاس کی مختصر خبر اردو نیوز پر
- اجلاس کی مختصر خبر جیو اردو ڈاٹ کام پر