وکی میل ملاپ کراچی3

24 مئی 2017ء بروز بدھ
بمقام ممتاز مرزا اسٹوڈیو، نزد ایم پی اے ہاسٹل،صدر کراچی، سندھ


ویکی میل ملاپ کراچی پاکستان میں سندھی ویکیپیڈیا کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا سندھی ویکیپیڈیا ورکشاپ منعقد کیا گیا، جس میں سندھی ویکیپیڈیا ساتھیوں اور اردو ویکیپیڈیا ساتھیوں کی ملاقات 24 مئی 2017ء بروز بدھ کوکراچی ميں منعقد ہوئی جس ميں ویکی میڈیا فاونڈیشن کے مختلف وکی منصوبوں سے تعلق رکھنے والے کل پانچ صارفين نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کے آرگنائیزر جوگی اسد راجپر نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ویکیپیڈیا، اور سندھی ویکیپیڈیا کے تعارت سمیت پاکستانی زبانوں کے ویکیز: اردو ویکیپیڈیا، پنجابی ویکیپیڈیا ، کشمیری ویکیپیڈیا اور پشتو ویکیپیڈیا کا بھی مختصر ذکر کیا۔ اس کے بعد باقاعدہ تقریب شروع ہوئی۔ شرکاء نے ذاتی تعارف کے بعد ویکیپیڈیا کے بارے میں اپنے اپنے تاثرات اور تجربات پرطويل گفتگو کی۔ اس موقع پرویکیپیڈیا کے حوالے سے ک‏ئی اہم موضوعات بھی زير بخث لائے گئے۔ خاص طور پر سندھی وکیپیڈیا کی تشہیروترویج کے سلسلے مي‍ں کافی خاصی گفتگو ہوئی اور سندھی ویکیپیڈیا ، اردو ویکیپیڈیا کا آپس میں تعاون کا بھی ذکر کیا گیا۔ اس سمیت کئی اہم تجاویز پيش کی گئی۔ اجلاس کے دوران پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ ویکیپیڈیا ورکشاپ اور ویکیپیڈیا کتب خانہ کے حوالے سے بھی غور کیا گیا، اس تقریب ميں ویکی میڈیا فاونڈیشن کے علاقائی دفاتر کے پاکستان میں قيام پر بھی اظہار خيال کيا گيا۔

ساڑھے تين گھنٹے کی طويل ویکی میٹ اپ کراچی، شرکاء کی کمی کے باوجود آیک کارآمد اورکامياب تقريب ثابت ہوئی۔

پہلے سندھی ویکیپیڈیا ورکشاپ کے بارے میں ترمیم

یہ اپنی نوعیت کا پاکستان میں پہلا سندھی ویکیپیڈیا ورکشاپ تھا، جس میں پانچ ویکیپیڈیائن کے علاوہ 15 اور لوگوں نے بھی شرکت کی۔

شرکاء ترمیم

بعد از اجلاس خلاصہ/ذرائع ابلاغ میں تشہیر ترمیم

اس ورکشاپ اور میل میلاپ کے بارے میں مختلف انگریزی ، اردو اور سندھی اخبارات میں پریس رلیز بھیجے گئے۔

پری اور پوسٹ کی میٹ اپ سمری (خلاصہ)/ کوریج ترمیم

پری اور پوسٹ ویکیپیڈیا اور سندھی ویکیپیڈیا واقفیت ورکشاپ اور میل میلاپ کی سرگرمیوں کی رپورٹ ذیل میں دی گئی ہے:

سندھی شخصیات پر ترمیمی دوڑ ترمیم

میٹ اپ سے قبل کی سرگرمیاں ترمیم

  • جوگی اسد نے سوشل میڈیا فیس بک، واٹس ایپ، گوگل+ اور دیگر سماجی سائٹس پر لوگوں کو اس تقریب میں شرکت کے لئیے مہم چلائی۔ اس حوالے سے پروفیسر عزیز کنگرانی کے تعاون سے کے ٹی این نیوز کے پروگرام 'اشوز وتھ مصطفی جروار کے میزبان مصطفی جروار اور واحد بخش جسکانی سے رابطہ کر کے ٹی وی پر لائیو آن ائیر پروگرام کیا گیا، جس میں سابقہ سندھی ویکیپیڈیا منتظم اور اس تقریب کے آرگنائزر اسد علی جوگی (راجپر) اور اردو ویکیپیڈیا کے منتظم محمد عارف سومرو نے ویکیپیڈیا سمیت سندھی ویکیپیڈیا اور اردو ویکیپیڈیا کا تعارف پیش کیا۔
    • کراچی میل میلاپ کے بارے میں اس کے ٹی این پروگرام کا یوٹیوب کے ربط پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

پوسٹ -میٹوپ رپورٹیں ترمیم

ویکیپیڈیا کے بارے میں مزید معلومات پر اردو پوائنٹ ڈاٹ کام یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

اس سلسلے میں جوگی اسد راجپر اور محمد عارف سومرو کی تفصلی رودادیں جلد ہی انگریزی میں دست یاب ہوگی۔

مزید دیکھیئے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم


سانچہ:Meetup/Pakistan