ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 27
• …کہ قرآن مجید میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا نام 136 مرتبہ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نام 25 مرتبہ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام 4 مرتبہ آیا ہے؟
• … کہ چلی میں صحرائے ایٹاکاما (تصویر میں) کو دنیا کا خشک ترین صحرائی علاقہ سمجھا جاتا ہے اور یہاں چند مقامات ایسے ہیں جہاں کئی صدیوں سے بارشیں نہیں ہوئیں؟
• …کہ دنیا میں سب زیادہ خام تیل پیدا کرنے والا ملک سعودی عرب ہے؟
• …کہ برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی خاتون حکمران ہیں؟
• … کہ پرتگال کا دارالحکومت لزبن ، روم ، پیرس اور لندن سے بھی پرانا ہے؟