ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2023/ہفتہ 46
• …کہ دنیا کے سب سے بڑے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل (تصویر میں) کا نام ایک غلطی کے نتیجے میں رکھا گیا، غلطی سے ڈومین نیم تلاش کرتے دوران googol کی جگہ google ٹائپ کر دیا گیا تھا؟
• …کہ بھوٹان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں تمباکو کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے؟
• …کہ ایلس موڈ سورابجی پینل بیچلر آف سائنس کی سند حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھی؟
• …کہ ہاتھی وہ واحد جانور ہے جو چھلانگ نہیں لگا سکتا؟
• …کہ دریائے ایمیزون کی لمبائی چار ہزار میل ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے۔ تقریباً ایک ہزار چھوٹے بڑے دریا اس میں شامل ہوکر اس کے بہاؤ میں اضافہ کرتے ہیں؟