ویکیپیڈیا میں ترمیم کرنے پر سزائے قید پانے والے افراد کی فہرست

متعدد ویکی نویسوں کو ان کی حکومتوں نے مفت مواد کے آن لائن انسائیکلوپیڈیا میں تعاون کرنے پر پابند سلاسل کر رکھا ہے۔

اوپر سے بائیں طرف سے گھڑی کی سمت: باسل خرطابیل صفادی، جنوبی کوریا میں 2010ء کی تصویر، جسے شامی حکومت نے 2015ء میں پھانسی دی تھی۔ مارک برنسٹین 2013 میں؛ اسامہ خالد اور زیاد الصوفیانی 2016ء میں

بلحاظ ملک

ترمیم

بیلاروس

ترمیم

مارک برنسٹین (روسی: Марк Израйлевич Бернштейнروسی ویکیپیڈیا کے ایک بیلاروسی ایڈیٹر تھے جن کو 11 مارچ 2022ء کو ویکیپیڈیا کے مضامین میں ترمیم کرکے 2022ء کے یوکرین پر روسی حملے کے بارے میں روسی جنگی سنسرشپ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا اور اسے 15 دن کی حراست اور تین سال کی محدود آزادی کی سزا سنائی گئی۔

پاول پرنیکا، [ا] بیلاروسی ویکیپیڈیا کے ایک بیلاروسی ایڈیٹر کو 7 اپریل 2022ء کو بیلاروس میں سیاسی جبر کے بارے میں ویکیپیڈیا میں دو ترامیم سمیت "بیلاروس جمہوریہ کو بدنام کرنے" کے لیے آن لائن پوسٹنگ کے لیے دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔

سعودی عرب

ترمیم

عربی ویکیپیڈیا کے سابق سعودی منتظم اسامہ خالد کو ستمبر 2020ء میں "ملک میں سیاسی کارکنوں کے ظلم و ستم سے متعلق ناقدانہ ترمیمات کر کے رائے عامہ کو متزلزل کرنے" اور "عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی" کرنے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ڈیموکریسی فار دی عرب ورلڈ ناؤ اور لبنان کی ایک غیر سرکاری تنظیم SMEX کے مطابق سیاسی نظربندوں کی سزاؤں کو طویل کرنے کی مہم کے دوران میں 2022ء میں اسامہ خالد کی سزا کو بڑھا کر 32 سال کر دیا گیا۔

نیز عربی ویکیپیڈیا کے ایک اور سابق منتظم زیاد السفیانی پر بھی "ملک میں سیاسی کارکنوں کے ظلم و ستم پر ناقدانہ ترامیم کرکے عوامی رائے عامہ کو متزلزل کرنے" کا اور "عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی" کا الزام عائد کیا گیا۔ اور بالآخر زیاد السفیانی کو ستمبر 2020ء میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

باسل خرطابیل کئی اوپن سورس پروجیکٹس بشمول ویکیپیڈیا میں تعاون کرنے والا تھا۔ 2012ء میں اس کی گرفتاری ممکنہ طور پر اس کی آن لائن سرگرمی سے منسلک تھی۔ اسے 2015ء میں دمشق کے قریب ادرہ جیل میں پھانسی دی گئی تھی ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن سمیت کئی تنظیموں نے 2017ء میں ان کے اعزاز میں تین سال کی ابتدائی مدت کے لیے باسل خرطابیل فری کلچر فیلوشپ قائم کی۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Katherine Maher، Ryan Merkley، Mark Surman (2017-08-11)۔ "Honoring our friend Bassel: Announcing the Bassel Khartabil Free Culture Fellowship"۔ Diff (بزبان انگریزی)۔ 03 فروری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2023