ویگا اسٹریٹ فائٹر کہانیوں اور کھیلوں کی ایک شخصیت ہے۔

شکل ترمیم

ویگا کی شخصیت زیپوتا اور ساوانت پہ مبنی ہے۔ اس کے جسم پہ ایک سانپ کا نشان ہے، جو جاپانی ثقافت میں اس کو ایک خطرناک اور برے انسان کا روپ دیتا ہے۔ اس کے لمبے بال اور ہاتھوں میں چوڑیاں اس کو غالبآ ایک زنانہ روپ دیتے ہیں۔ لڑائی کے دوران ويگا ایک ماسک پہنتا ہے تاکہ اس کے منہ پہ لڑائی کا کوئی نشان نہ آئے۔

سپاہانہ فن ترمیم

ویگا اسٹریٹ فائٹر کا واحد کھلاڑی ہے جس کے پاس ایک مخصوص ہتھیار ہے۔ اس کانٹے جیسے چھرے کے باعث ویگا کی پہنچ بہت لمبی ہے، لیکن یہ چھرا توڑ بھی دیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ویگا دیواروں پر چڑھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور حملہ کی صورت میں قلابازی بھی کھا سکتا ہے۔

بجپن ترمیم

ویگا ایک امیر ہسپانوی خاندان میں پیدا ہوا اور بچپن میں ہسپانوی بولتا تھا۔ اس کا خاندان غربت میں پھنس گیا اور ویگا کی ماں نے دوبارہ شادی کی۔ ویگا ہسپانیہ کے بعد جاپان گیا اور اس نے وہاں پہ ننجتسو سیکھی۔ اس کے سوتیلے باپ نے اس کی ماں کو مار ڈالا، جس کے بدلے میں ویگا نے اس کی جان لے لی۔ ویگا اس نفسیاتی دکھ کی وجہ سے ایک خونخوار قاتل بن گیا۔

بیرونی روابط ترمیم

پہ ویگا[مردہ ربط]

اسٹریٹ فائٹر سیریز

بلانکا – حانڈا رایؤ–  کین–  بالروگ–  ساگاط–  ام – بائسن–  ویگا–  زنگیف–  دھالسیم –چن لی