ٹریفک پولیس (انگریزی: Traffic police) یا روڈ سیفٹی پولیس (انگریزی: Road safety police) کسی بھی ملک کے اس پولیس دستے کا نام ہے جو سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت کی نگرانی کرتا ہے۔ پولیس دستوں کے کئی فرائض ہیں جو عوامی حفاظت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اس میں سے اولًا یہ ہے کہ سڑک پر صرف وہی گاڑی چلیں جن کی اجازت ہو۔ مثلًا دنیا کے کچھ حصوں میں گاڑیوں ہی کے چلنے پر پابندی ہے یا مخصوس گاڑی کی آمد و رفت پر روک ہے۔ اس کے علاوہ کئی جگہوں پر ایک طرفہ راستے (ون وے) کا لزوم ہے۔ اس کی وجہ سے گاڑیوں وہاں پر صرف آ سکتی ہیں یا وہاں سے جا سکتی ہیں، نہ کہ آمد و رفت دونوں کی وہاں ہر سہولت ہو۔ پولیس ان معاملوں کی نگرانی کرتی ہے۔ پولیس غیر لائسنس یافتہ گاڑی بانوں پر بھی لگام کستی ہے جن کی وجہ سے لوگوں کی جان خطرے میں ہوتی ہے۔ وہ گاڑیوں کے بیمے اور آلودگی پر گرفت کو بھی یقینی بناتی ہے۔ دنیا کے ہر قطعے میں ایک مسلمہ اصول ہے کہ کوئی بھی شخص ایک مخصوص مقدار سے زیادہ شراب پی کر گاڑی نہیں چلا سکتا ہے۔ ٹریفک پولیس وقتًا فوقتًا بریتھ انالائزر کی مدد سے لوگوں کی سانسوں کو جانچ کر گاڑی بانوں کی مخموریت یا عدم مخموریت کا اندازہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ عام حفاظتی اقدامات جیسے کہ ہیلمیٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ٹریفک پولیس مسلمہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانے وصول کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پولیس حادثوں کی سورت میں مثاثرہ اشخاص کو ہسپتال پہنچاتی ہے اور ضرورت پڑنے پر متعلقین کو اطلاع دیتی ہے۔ کئی بار تعمیری یا انہدامی کار روائی کی وجہ سے سڑکیں بند کر دی جاتی ہیں۔ ٹریفک پولیس سختی سے عام گاڑیوں کو ایسی جگہوں پر جانے یا آنے سے روکتی ہے۔

حادثات پر قابو کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

ترمیم

2018ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب میں ٹریفک کی نگرانی کرنے کے لیے اسمارٹ ڈرون ستعمال کیے جا رہے ہیں۔ نجم کمپنی کے ایک اعلٰی عہدے دار کے مطابق اسمارٹ ڈرون اُن شاہ راہوں پر استعمال ہو رہے ہیں جہاں حادثات کثرت سے ہوتے رہتے ہیں۔ شروعات ریاض سے ہوئی۔[1] دنیا کے کئی اور ملکوں میں بھی سیٹلائٹ اور کئی عسری ٹیکنالوجی کے ذریعے سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت اور نیز شہریوں کے چلنے پھرنے کی نگرانی کی جاتی ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم