ٹوانہ گجروں، جاٹوں اور راجپوتوں کا ایک قبیلہ پٹیالہ میں وہ ٹوانہ کی ساتویں پشت میں ایک پنوار خاندان کی اولاد ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ تیرھویں صدی میں دھار انگری سے ہجرت کر کے آئے امرتسر میں ایک زراعت پیشہ کمبوہ قبیلچہ
شاہ پور کوہستان نمک کے دامنی علاقہ میں ٹوانہ آباد ہیں اور انھوں نے پنجاب کی تاریخ میں اس سے کہیں زیادہ نمایاں کردار ادا کیا جو ان کی تعداد دیکھتے ہوئے مشکل نظر آتا ہے انھیں پنوار راجپوت اور سیال اور گھیبا والے مور ث اعلیٰ کی نسل سے ہی قرار دیا جاتا ہے ہے وہ پنجاب میں غالبا سیالوں کے ساتھ ہی آئے اور یقینا پندرہویں صدی ختم ہونے سے پہلے وہ سب سے پہلے دریائے سندھ پر جہانگیرہ کے مقام پر آباد ہوئے لیکن آخر کار شاہ پور تھل میں اپنے موجودہ مسکن کو پہنچ گئے جہاں مٹھہ ٹوانہ میں اپنا مرکزی قصبہ تعمیر کیا اب وہ ایک نیم گلہ بان نیم کاشتکار قبیلہ اور سپاہی پیدا کرنے والے مضبوط آدمیوں کی نسل ہیں تاہم ان کے اوصاف افسوسناک طور پر ان کی انتہائی جھگڑالو افتاد سے داغدار ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی آپس میں اور جس کسی کے ساتھ بھی واسطہ پڑا اس میں ان کی نہ ختم ہونے والی شورش جاری رہتی ہے[1]

ٹوانہ شخصیات

ترمیم

ٹوانہ علاقے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ذاتوں کا انسائیکلو پیڈیا، ایچ ڈی میکلگن/ایچ اے روز(مترجم یاسر جواد)، صفحہ 131،بک ہوم لاہور پاکستان