ٹومب رایڈر سالگرہ
ٹومب رایڈر سیریز کا یہ گیم سنۂ 2007 میں ریلیز ہوا، یہ دراصل کرسٹل ڈائنامکس کمپنی اور ٹومب رایڈر سیریز کی دسویں سالگرہ کی مناسبت سے ریلیز ہوا- یہ دراصل دس سال پہلے ٹومب رایڈر کے اولین گیم ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ کا ری میک ورژن ہے- جسے نئی ٹیکنالوجی، نئے ایفیکٹ اور نئی گرافک کے ذریعہ سنوارا گیا ہے-
ٹومب رایڈر سالگرہ | ||||
---|---|---|---|---|
ڈویلپر | کرسٹل ڈائنامکس | |||
ناشر | ایڈوس انٹریکٹیو | |||
تقسیم کار | اسٹیم ، ہمبل سٹور ، ننٹینڈو ای شاپ ، پلےاسٹیشن سٹور | |||
نمونہ ساز | ٹوبی گارڈ | |||
کمپوزر | ٹروئلز برن فلومین | |||
سلسلہ | ٹومب رایڈر | |||
انجن | ٹومب رایڈر اساطیر | |||
پلیٹ فارم | وی ایکس باکس 360 پلے اسٹیشن 2 پلے اسٹیشن 3 مائیکروسافٹ ونڈوز پلےاسٹیشن پورٹ ایبل میک او ایس |
|||
تاریخ اجرا | 1 جون 2007 (یورپ ) (مائیکروسافٹ ونڈوز اور پلے اسٹیشن 2 ) 5 جون 2007 (شمالی امریکا ) (مائیکروسافٹ ونڈوز اور پلے اسٹیشن 2 ) 7 جون 2007 (آسٹریلیا ) (مائیکروسافٹ ونڈوز اور پلے اسٹیشن 2 ) 9 اگست 2007 (شمالی امریکا ) (پلےاسٹیشن پورٹ ایبل ) 26 اکتوبر 2007 (یورپ ) (پلےاسٹیشن پورٹ ایبل اور ایکس باکس 360 ) 2 نومبر 2007 (آسٹریلیا ) (پلےاسٹیشن پورٹ ایبل اور ایکس باکس 360 ) 23 اکتوبر 2007 (شمالی امریکا ) (ایکس باکس 360 ) 13 نومبر 2007 (شمالی امریکا ) (وی ) 7 دسمبر 2007 (یورپ ) (وی ) 7 فروری 2008 (آسٹریلیا ) (وی ) 27 مارچ 2008 (جاپان ) (پلے اسٹیشن 2 ، پلےاسٹیشن پورٹ ایبل ، ایکس باکس 360 اور وی ) 1 دسمبر 2007 (شمالی امریکا ) (محمول ) 15 فروری 2008 (شمالی امریکا ) (میک او ایس ) 31 مارچ 2008 (یورپ ) (میک او ایس ) 22 مارچ 2011 (شمالی امریکا ) (پلے اسٹیشن 3 ) 25 مارچ 2011 (یورپ ) (پلے اسٹیشن 3 ) 31 مارچ 2011 (آسٹریلیشیا ) (پلے اسٹیشن 3 ) |
|||
صنف | ایکشن ایڈوانٹچ گیم | |||
موڈ | سنگل پلیئر [1] | |||
میڈیا | آپٹیکل ڈسک برقی تقسیم برقی ڈاؤنلوڈ |
|||
انپٹ | تختۂ کلید | |||
تقسیم | ||||
|
||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | |||
درستی - ترمیم |
گیم کی کہانی
گیم کی کہانی ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ کیم پر ہی مشتمل ہے- نیو میکسیکو کی لاس آلموس کاؤنٹی سے شروع ہوتی ہے، جہاں ایک نیوکلئیر بم ٹیسٹ پر زلزلہ آتا ہے جس سے وہاں دفن صدیوں پرانی تہذیب کے آثار برآمد ہوتے ہیں- گیم کی شرو عات میں برطانیہ کی معروف ماہر اثریات اور مہم جو لارا کروفٹ اپنی مہم پوری کرکے کلکتہ کے ایمپیریور ہوٹل میں بیٹھی ہوتی ہے کہ اسے ایک آدمی لارسن ملنے آتاہے، جو ناٹلہ ٹیکنالوجی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر جیکلائن ناٹلہ کا پیغام دیتا ہے، ناٹلہ لارا کروفٹ کو اس تہذیب سے جڑی تین صناعی (ڈیوائس) ڈھونڈنے کا کام دیتی ہے- گیم کھیلنے والے کی مدد سے لارا کروفٹ ایک ڈیوائس جو ڈھونڈ نکالتی ہے، مگر اسے پتا چلتا ہے کہ اس سے جھوٹ بولا گیا ہے یہ کوئی معمولی آثار نہیں بلکہ یہ ڈیوائس ماضی کے گمشدہ برآعظم اٹلانٹس کی شاخ ہے جس میں مخفی قوتیں پوشیدہ ہیں- لارا کو یہ بھی پتا چلتا ہے کہ اس شاخ کی تلاش میں وہ اکیلی نہیں ہے ناٹلہ نے لارسن سمیت کچھ اور لوگوں کو بھی اس کی نگرانی پر لگایا ہے جو لارا سے یہ ڈیوائس چھیننے کی کوشش کرتے ہیں- تمام گیم میں لارا اپنی مہم جو صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے باقی ڈیوائس کھوجتی اور اسے دشمنوں سے بچاتی رہتی ہے-
گیم کے لیول
چونکہ یہ گیم ٹومب رایڈر اٹلانٹس کی شاخ کا ری میک ورژن ہے اس لیے اس میں 15 لیول ہی ہیں- جن میں لارا کروفٹ حنوبی امریکا، یونان، مصر اور اٹلانٹس تہذیب کے قدیم کھنڈر کھوجتی ہے-
کروفٹ مینور (لندن): یہ ٹومب رایڈر گیم کا ٹریننگ لیول ہے، جو لندن میں موجود لارا کروفٹ کے گھر کروفٹ مینور پر بنا ہوا ہے- اس کے ذریعہ پہلی مرتبہ گیم کھیلنے والا لارا کروفٹ کی مہم جو صلاحیتوں کو سمجھ سکتا ہے اور گیم کے کنٹرول پر عبور حاصل کر سکتا ہے-
پیرو (جنوبی امریکا):
لیول 1: غار
لیول 2: وکمبا شہر
لیول 3: گمشدہ وادی
لیول 4: قوالپیک کا معبد
یونان (جنوبی یورپ):
لیول 5: سینٹ فرانسس کی نقالی
لیول 6: کلوزیم
لیول 7: میڈاس کا محل
لیول 8: حوض
لیول 9: تیہوکن کا مقبرہ
مصر (شمالی افریقہ):
لیول 10: خمون کا معبد
لیول 11: خمون کا ستون
لیول 12: شاخ کی عبادت گاہ
اٹلانٹس (بحر اوقیانوس):
لیول 13: ناٹلہ کی کان
لیول 14: اٹلانٹس
لیول 15: عظیم اہرام
اسکرین شاٹ
گیم کھیلنے کا مکمل اردو طریقہ
(سین: لارا کروفٹ اپنی مہم پوری کرکے کلکتہ کے ایمپیریور ہوٹل میں بیٹھی ہوتی ہے کہ اسے ایک آدمی لارسن ملنے آتاہے، جو ناٹلہ ٹیکنالوجی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر جیکلائن ناٹلہ کا پیغام دیتا ہے، ناٹلہ لارا کروفٹ کو اس تہذیب سے جڑی تین صناعی (ڈیوائس) ڈھونڈنے کا کام دیتی ہے-)
گیم کی شروعات: گیم کی شروعات میں آپ لارا کو برفانی پہاڑ پر پائیں گے، (سین: لارا ایک گائیڈ کے ہمراہ برفانی پہاڑ پر پر پہنچتی ہے- گائیڈ سیڑھیاں چڑھ رہا ہوتا ہے کہ اچانک سیڑھیاں ٹوٹ جاتی ہیں گائیڈ لارا سے کہتا ہے کہ وہ رسی لانا بھول گیا ہے، لارا کہتی ہے کہ وہ خو اوپر چرھنے کی کوشش کے گی-)
گیم شروع ہوتے ہی آپ سامنے کی طرف جائیں اور دیوار کے ابھرے ہوئے حصّہ کوپکڑلیں اور لٹکتے ہوئے دائیں جانب کا رخ کریں دیوار میں ٹوٹا ہوا حصّہ آئے تو چھلانگ لگا کر دوسری جانب پہنچیں، اوپرچڑھ کر جب بڑا گیپ آئے تو اپنے ہک کی رسّی سے لٹک کر دوسر جانب پہنچیں- گائیڈ کے بائیں جانب بڑے سے پتھر ہر چڑھیں اور رسی سے جھولتے ہوئے گائیڈ کے دائیں جانب موجود اونچے پتھر پر پہنچنے کی کوشش کریں اب دروازہ کے عیب اوپر موجود گول بلاک نما بٹن کو دبائیں-
(لاراجب دروازے کے اوپر موجود بلاک نما بٹن سے دروازہ کھولتی ہے، اچانک اندر سے چند بھیڑیے حملہ کرتے ہیں، لارا مقابلہ کرکے ان کو مار ڈالتی ہے مگر بھیڑیے گائیڈ کو ہلاک کردیتے ہیں لارا دروازے سے اندر جاتی ہے اور دروازہ بند ہو جاتا ہے)
غار کی راہدری میں سامنے چلتے جائیں دیواروں سے نکل کر آنے والے تیروں سے بچتے رہیں، لارا ایک کھلے مقام پر پہنچے گی ٹوٹی پھوٹی سیڑھیوں سے چڑھ کر اوپر کی جانب پہنچیں
حوالہ جات
- ↑ خالق: والو کارپوریشن — Steam application ID: https://store.steampowered.com/app/8000/ — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2022
روابط
- ٹومب رایڈر اردو بلاگ http://tombraider-game.blogspot.com/
- ٹومب رایڈر سرچ انجن http://www.google.com/coop/cse?cx=011694632735773928211:fm2ixw-gjba