ٹی ای سری نواسن
تروملائی اچمبادی سری نواسن (پیدائش: 26 اکتوبر 1950ء) | (وفات: 6 دسمبر 2010ء) ایک سابق ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1980ء سے 1981ء تک ایک ٹیسٹ اور 2 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | 26 اکتوبر 1950 مدراس (اب چنئی، تامل ناڈو، انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 6 دسمبر 2010 | (عمر 60 سال)|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | لیگ بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
واحد ٹیسٹ (کیپ 153) | 13 مارچ 1981 بمقابلہ نیوزی لینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 33) | 6 دسمبر 1980 بمقابلہ آسٹریلیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 10 جنوری 1981 بمقابلہ نیوزی لینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: [1]، 4 فروری 2006 |
ابتدائی زندگی اور کیریئر
ترمیمسری نواسن چنائی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد مشہور تامل اداکار ٹی ای وردن تھے۔ اسے پہلی بار اس وقت دیکھا گیا جب اس نے78-1977ء کے سیزن میں دلیپ ٹرافی میں نارتھ زون کے خلاف ساؤتھ زون کے لیے 112 رنز بنائے۔81-1980ء دیودھر ٹرافی کے فائنل میں 129 کی اننگز اور ایرانی ٹرافی میں دہلی کے خلاف ناقابل شکست سنچری کے نتیجے میں مسلسل پرفارمنس نے انھیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے اس سیزن کے دورے کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں جگہ دی۔ تاہم، وہ اپنے دو ون ڈے میچوں میں اثر نہیں دکھا سکے اور آکلینڈ میں اپنے واحد ٹیسٹ میں 48 رنز بنائے۔
انتقال
ترمیمسری نواسن دماغی کینسر کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد 6 دسمبر 2010ء کو 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اس کے دو آپریشن ہو چکے تھے اور تیسرا آپریشن ہونے والا تھا لیکن اس سے قبل ہی وہ فوت ہو گئے۔ [1]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ESPNcricinfo staff (6 December 2010)۔ "Former India batsman TE Srinivasan dies of brain cancer"۔ ای ایس پی این کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 دسمبر 2010