شو بزنس سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں اور ماڈل گرلز ہمیشہ سے ہی اپنی تمام تر وفاداری کے با وجود انٹیلی جینس ایجنسیوں کی نظر میں مشکوک رہی ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سیکس اور تجسس کا آپس میں ہمیشہ سے چولی دامن کا ساتھ رہا ہے، دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا جاسوس ادارہ ہو جس نے شو بزنس سے وابستہ خواتین کو اپنے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے استعمال نہ کیا ہو، حتی کہ اسلامی ممالک میں بھی انٹیلی جینس ایجنسیاں بہت سارے معاملات میں اداکاراؤں اور ماڈل گرلز پر انحصار کرتی ہیں، تھیٹر اور نائٹ کلبوں میں کام کرنے والی خواتین بھی اسی زمرے میں آتی ہیں جبکہ بازارِ حسن میں بیٹھی ہوئی کوئی نہ کوئی طوائف بھی کسی نہ کسی لحاظ سے انٹیلی جینس ایجنسیوں سے وابستہ ہوتی ہے۔

پالائن کشمین
(انگریزی میں: Pauline Cushman ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 10 جون 1833ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیو اورلینز   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 2 دسمبر 1893ء (60 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سان فرانسسکو   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  جاسوس ،  منچ اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حساس ادارے شو بزنس سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کو خصوصی طور پر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں جن کی خوبصورتی اور فن کے چاہنے والے دوسرے ملک میں موجود ہوتے ہیں، جبکہ اپنے وطن میں رہنے والوں میں سے ان حساس اداروں کا نشانہ وہ سیاست دان، بیوروکریٹ، جرنیل اور مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے وہ اہم افراد ہوتے ہیں جو معاشرے میں اعلی قدر ومنزلت کے حامل سمجھے جاتے ہیں، تاہم ایجنسیاں شو بزنس سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ذریعے ان افراد کو بلیک میل کرنے کے لیے بہت سا ایسا مواد بھی حاصل کر لیتی ہیں جن کے منظرِ عام پر آنے سے ان کا معاشرے میں استوار عزت ووقار کا محل جس کی بنیاد ریت کی دیوار پر کھڑی ہوتی ہے آناً فاناً زمین بوس ہوجاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا کے حساس اداروں کا شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ قریبی رابطہ رہتا ہے۔

ماتا ہری جیسی اہم جاسوس خاتون کو فرانس اور جرمنی کے حساس اداروں نے محض اس لیے اپنا ایجنٹ بنانے کی کوشش کی تھی کہ اس خاتون کا اٹھنا بیٹھنا اعلی حلقوں میں تھا، تاہم ماتا ہری کی پیدائش سے بہت پہلے امریکا میں ایک ایسی خاتون پیدا ہوئی جس نے سول وار کے ایام میں ابراہام لنکن کے لیے انتہائی اہم خدمات انجام دیں، 10 جون 1833ء میں پیدا ہونے والی پالائن کشمین Pauline Cushman نامی اس خاتون کو انٹیلی جینس کے ساتھ کسی قسم کا لگاؤ نہ تھا، وہ اٹھارہ سال کی عمر میں اداکاری کے شوق میں نیو یارک پہنچی تھی جہاں اس نے خانہ جنگی کے ایام میں زبردست طریقے سے جاسوسی کی۔

امریکا کے علاقے کینٹکی میں ایک ڈرامے کے دوران کنفیڈریٹس کے دو فوجی افسروں نے اسے اپروچ کیا اور کہا کہ جیفرسن ڈیوس تم سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور وہ تمھیں تین سو ڈالر دیں گے، پالائن کشمین شمالی فوج کی حمایتی تھی چنانچہ یہ سن کر اس نے فوراً اقرار یا انکار نہیں کیا اور نہ کنفڈریٹس کو بتایا کہ میری وفاداری کس کے ساتھ ہے، پالائن کشمین نے صدر جیفرسن سے ملاقات سے پہلے یونین آرمی سے رابطہ کیا، انھوں نے کہا ٹھیک ہے جاؤ ممکن ہے ہمارے کام آسکو، اس طرح وہ کنفڈریٹس کے دو سپاہیوں کو دوبارہ ملی اور اہم فوجی معلومات حاصل کیں، لیکن ایک مرتبہ پالائن کشمین سے ایسے کاغذات برآمد ہوئے جن سے پتہ چلا کہ وہ شمالی افواج کے لیے جاسوسی کر رہی ہے، جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ چلا اور اس کو دس دن کے اندر پھانسی کی سزا ہوئی، تاہم انھی دنوں میں یونین آرمی نے حملہ کر دیا اور پالائن کشمین کو پھانسی کی سزا سے قبل ہی رہائی مل گئی، یونین آرمی کے جنرل ولیم اور صدر ابراہام لنکن نے اس کی خدمات کے عوض اسے میجر کا عہدہ دیا۔

پالائن کشمین اپنی بعض بری عادات کے باعث جاسوسی کے شعبے میں آگے نہ بڑھ سکی، وہ میجر کا یونیفارم پہن کر دوسروں کو مرعوب کرتی کہ جاسوسی کے شعبے میں میری بڑی خدمات ہیں۔

پالائن کشمین نے 1893ء میں افیون کھانا شروع کردی، جس کے باعث اس کی ذہانت، بہادری اور دیگر صلاحیتیں پس پردہ چلی گئیں، وہ زندگی کے آخری حصے میں ڈپریشن اور ذہنی اضطراب کا شکار ہو گئی جن کے باعث 2 دسمبر 1893ء کو اس نے خودکشی کر لی، پالائن کشمین کو فوجی قبرستان میں پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا، پالائن کشمین کی زندگی پر ایک کتاب بھی لکھی گئی ہے جس کا نام Spy of the Cumberland ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6jt38w5 — بنام: Pauline Cushman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/6333443 — بنام: Pauline Cushman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017