پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کرکٹ ٹیم

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کرکٹ ٹیم ایک پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیم تھی جو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن زیر انتظام کھیلتی تھی ٹیم نے 1986-87ء سے 1999-2000 کے درمیانی سیزن میں قائداعظم ٹرافی اور پیٹرنز ٹرافی میں حصہ لیا۔

کھیل کا ریکارڈ

ترمیم

ٹیم نے 111 فرسٹ کلاس میچ کھیلے، 26 جیتے، 33 ہارے اور 52 ڈرا ہوئے۔ [1] ٹیم 1986-87، 1992-93 اور 1995-96ء میں پیٹرنز ٹرافی اور 1989-90ء میں قائد اعظم ٹرافی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

اہم کھلاڑی

ترمیم

سجاد اکبر نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے لیے 107 میچ کھیلے، 30.28 کی اوسط سے 4088 رنز بنائے، [2] 26.60 کی اوسط سے [3] 379 وکٹیں حاصل کیں اور 1993-94 سے 1996-97 تک ٹیم کی قیادت کی۔ انھوں نے 1987-88 کے سیزن میں کراچی [4] کی خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 59 سکور دے کر 15 وکٹیں اور میچ میں 122 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں جو اس ٹیم کی سب سے بہترین کارکردگی تھی۔ کپتان کی حیثیت سے ان کے پیشرو، امین لاکھانی نے 1986-87ء سے 1992-93ء تک ٹیم کی قیادت کی، 58 میچ کھیلے اور 26.42 کی اوسط سے 244 وکٹیں حاصل کیں۔ [5]

اس ٹیم کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 160 تھا جو سہیل جعفر نے 1992-93ء میں نیشنل بینک آف پاکستان خلاف بنایا۔ [6] پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے لیے 61 میچوں میں انھوں نے 35.86 کی اوسط سے 3479 رنز بنائے۔ [7]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Pakistan National Shipping Corporation playing record
  2. Sajjad Akbar batting by team
  3. Sajjad Akbar bowling by team
  4. Karachi v Pakistan National Shipping Corporation 1987-88
  5. "First-class Bowling for Each Team by Amin Lakhani"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2017 
  6. National Bank of Pakistan v Pakistan National Shipping Corporation 1992-93
  7. Sohail Jaffar batting by team

بیرونی روابط

ترمیم