پراکرت (تلفظ: /ˈprɑːkrɪt/; سنسکرت: प्राकृतprākṛta; (psu: pāuda)‏; (pka: pāua)‏) ہند یورپی زبانوں کے خاندانوں میں سے ہند ایرانی گروہ کی ایک شاخ جو برعظیم پاک و ہند کی عام بول چال تھی۔ اس کی کئی شاخیں تھیں جو چھ سو سال قبل مسیح ہندوستان کے عام لوگ جو زبانیں بولتے اور لکھتے تھے وہ سنسکرت سے کہیں آسان تھیں اور پراکرت کہلاتی تھیں۔ پہلی اور اہم پراکرت ’’پالی‘‘ تھی جو بدھوں کی زبان تھی۔ تاہم اس کے ادب کو عام طور پر پراکرت کہا جاتا تھا۔ یہی زبان جینیوں نے بدھوں سے لی۔ جینیوں کی مذہبی کتاب سہانتا یا اگاما تین قسم کی پراکرتوں میں لکھی گئیں۔ سوئٹمیرا فرقے کی پرانی سنسکرت کتابیں روادھی مگدھی میں لکھی گئیں۔ جبکہ آخری کتابیں مہاراشٹری میں لکھی گئیں۔ سوئٹمیرا کے مذہبی اصول و قواعد نظم و نثر میں لکھے گئے۔ 454ء میں اس کو آخری شکل دی گئی۔ ڈائیگمیرا فرقے کی مذہبی کتابیں شورسینی میں لکھی گئیں۔ کالی داس ان ڈراما نویسوں میں ہے جنھوں نے پراکرت بولنے والے لوگوں پر خاص اثر ڈالا۔

پراکرت
Prakrit
جغرافیائی
تقسیم:
شمالی اور مغربی ہندوستان
لسانی درجہ بندی:ہند۔یورپی
آیزو 639-2 / 5:pra
گلوٹولاگ:None
midd1350  (وسطی ہند آریائی)[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ہیمر اسٹورم، ہرالڈ؛ فورکل، رابرٹ؛ ہاسپلمتھ، مارٹن، المحررون (2017ء)۔ "وسطی ہند آریائیگلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری {{حوالہ کتاب}}: الوسيط غير المعروف |chapterurl= تم تجاهله يقترح استخدام |مسار الفصل= (مساعدة) وروابط خارجية في |chapterurl= (مساعدة)