پرتیما بروا پانڈے
پرتیما بروا پانڈے (انگریزی: Pratima Barua Pandey) (ولادت: 3 اکتوبر 1934ء - وفات: 27 دسمبر 2002ء) بھارتی لوک گلوکارہ تھیں جن کا تعلق مغربی آسام کے دھوبری ضلع کے گوری پور کے شاہی خاندان سے تھا۔ پرتیما بروا پانڈے ، پدم شری اعزاز یافتہ ، اپنے گولپاریا لوک گیت کے لیے مشہور تھی۔
پرتیما بروا پانڈے | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 اکتوبر 1934ء کولکاتا |
وفات | 27 دسمبر 2002ء (68 سال) آسام |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کارہ |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمپرتیما بروا پانڈے 3 اکتوبر 1934ء کو کولکاتا میں پیدا ہوئیں تھیں۔[1] انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم شہر کے گوکھلے میموریل اسکول میں مکمل کی اور اس کے بعد پرتیما بروا پانڈے مزید تعلیم حاصل کرنے لیے آسام گئیں۔ انھوں نے شاہی خاندان کے شہر، گوری پور کے گرلز ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ پرتیما بروا نے ابتدائی سال زیادہ گوری پور میں کے پُرسکون ماحول میں گزاری۔
ایوارڈ اور پہچان
ترمیمپرتیما بروا پانڈے کو گولپاریا لوک گیت کو مقبول بنانے میں ان کی اولین کوششوں پر پدم شری اعزاز[2] اور سنگیت ناٹک اکادمی سے نوازا گیا تھا۔
نامور فلم ساز پروین ہزاریکا کی 1997ء میں پرتیما بروا پانڈے کی زندگی اور کاموں پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم، ہاسٹر کنیہ (مشہور شخصیت لڑکی)، کو قومی فلم ایوارڈ برائے بہترین سوانحی فلم ملا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Archived copy"۔ 2012-10-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-03-02
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link) - ↑ "Padma Awards" (PDF)۔ Ministry of Home Affairs, Government of India۔ 2015۔ 2014-11-15 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-21