پروین بشیر قائم خانی

پاکستان میں سیاستدان

پروین بشیر قائم خانی ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی ممبر ہیں۔ پروین بشیر نے 13 اگست 2018 کو سندھ صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔[1] پروین بشیر قائم خانی نے دینی تعلیم حاصل کر رکھی ہے، اس کے علاوہ ان کی تعلیم کے بارے میں معلومات میسر نہیں۔ پیشہ کے اعتبار سے وہ شعبہ زراعت سے منسلک ہیں۔

پروین بشیر قائم خانی
سندھ صوبائی اسمبلی پاکستان کی رکن
مدت منصب
2018 اگست 13 – 2023 13 اگست
معلومات شخصیت
رہائش کراچی، صوبہ سندھ
مذہب اسلام
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں


سیاسی کیریئر ترمیم

خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی) کی امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں جو 2018 کے عام انتخابات میں کوٹے کی بنیاد پر تھیں۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی خواتین اکثریت میں ہیں کیونکہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی پچھلے 50 سال سے سب سے بڑی پارٹی ہے اور 2008 سے مسلسل تیسری دفعہ حکومت بغیر وقفے کے جاری ہے [2]۔ پروین بشیر قائم خانی نے سندھ اسمبلی میں جمہوریت اور سیاسی ترقی کے لیے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی۔ سال 2020 کے سندھ بجٹ کی مالیاتی اور معاشی بجٹ کی بحث میں بھی حصہ لیا۔

صوبائی اسمبلی قرارداد ترمیم

پروین بشیر نے متحدہ قومی موومنٹ کے لیڈر مقبول صدیقی کی سندھ کو تقسیم کرکے دو صوبے بنانے کی تجویز کی مذمت پر مبنی قرارداد پیش کی۔ انھوں نے ایک اور قرارداد سندھ کے تھر کول سے ایندھن اور بجلی بنانے کے منصوبے کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی بصیرت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی کاوشوں سے اس منصوبے کو حقیقت میں بدلنے پر اعترافی قرارداد پیش کی۔[3]

قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ترمیم

پروشین زیادہ متحرک اور سرگرم عمل صوبائی اسمبلی رکن نہی ہیں۔ وہ توجہ دلاؤ نوٹس اور اسمبلی میں سوالات اٹھانے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ پروین بشیر قائم خانی مندرجہ ذیل کمیٹیوں کی رکن رہیں:

  • سندھ مزدور اور انسانی وسائل کے محکمے پر کمیٹی کی رکن

حوالہ جات ترمیم

  1. "پروین بشیر سندھ صوبائی اسمبلی رکن"۔ سندھ صوبائی اسمبلی سرکاری ویب۔ 25 مارچ 2021۔ 22 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2021 
  2. "PPP bags most of the reserved seats in new Sindh Assembly"۔ thenews.com.pk۔ 15 اگست 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2018 
  3. "پروین بشیرکے فافن پر سیاسی کوائف"۔ FAFEN۔ 25 marc 2021  [مردہ ربط]