پشپا: دی رائز - پارٹ 1 2021 کی ایک ہندوستانی تیلگو ایکشن ڈراما فلم ہے [1]   سوکمار کی لکھی اور ہدایت کاری میں بنی فلم اللو ارجن کے علاوہ فلم میں رشمیکا مندانا بھی ہے۔ اس فلم سے فہد فاضل نے تیلگو فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے۔اس فلم میں سنیل، دھننجے، اجوئے گھوش، جگدیش پرتاپ بندری، انسویا بھردواج اور راؤ رمیش نے بھی معاون کردار ادا کیے ہیں۔

پشپا: دی رائز
اداکار اللو ارجن
فہد فاضل
راشمیکا مندنہ
مالوکا ویلز   ویکی ڈیٹا پر (P161) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صنف پر تجسس فلم   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زبان تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P364) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P495) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موسیقی دیوی سری پرساد   ویکی ڈیٹا پر (P86) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ نمائش 17 دسمبر 2021  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات۔۔۔
tt9389998  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مائتھری مووی میکرز  کی طرف سے ممتم سیٹی  میڈیا  کے اشتراک سے تیار کردہ اس فلم کی تحریر اور ہدایت کاری سوکمار نے کی ہے۔ نوین یرنی اور وائی ​​روی شنکر نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ اور فلم میں میوزک دیوی سری پرساد کا ہے،

کہانی

ترمیم

پشپا راج (اللو ارجن)، ایک  جنگل کے قبیلہ کا فرد ہے ، جو لال چندن  (سرخ صندل )کو اسمگل کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرتا ہے، یہ ایک نادر لکڑی ہے جو آندھرا پردیش کے چتور ضلع کی شیشاچلم پہاڑیوں میں ہی اگتی ہے۔ جب ڈی ایس پی گووندپا ان پر جنگل میں چھاپہ مارتا ہے، تو پشپا چالاکی سے اسٹاک چھپا لیتا ہے اور اپنے آجر کونڈا ریڈی کا اعتماد حاصل کرتے ہوئے اسے واپس کردیتا  ہے۔ لال چندن  (سرخ صندل ) کی لکڑی کی اسمگلنگ کے لیے نئے آئیڈیاز کی مدد سے، پشپا تیزی سے صفوں میں شامل ہوتا ہے اور لال چندن کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں کونڈا ریڈی کا پارٹنر بن جاتا ہے۔

منگلم سرینو، جو لال چندن کی لکڑی کے سنڈیکیٹ کا انتظام کرنے والا ایک بے رحم تاجر ہے ، کونڈا ریڈی کو اپنے 200 ٹن اسٹاک کو محفوظ کرنے کا کام سونپتا ہے۔ کونڈا  ریڈی اپنے چھوٹے بھائی، جولی ریڈی کو نااہل سمجھ کر    پشپا کو یہ کام سونپتا ہے ہے۔ تاہم، ڈی ایس پی گووندپا ان کے مقام کا پتہ لگاتا ہے اور چھاپہ مارنے کی کوشش کرتا ہے۔ اسٹاک کو تیزی سے منتقل کرنے کے لیے، پشپا نے تمام لکڑی کے شہتیر ملحقہ ندی میں پھینک دیے، اپنے ساتھی کیشو کو حکام کو رشوت دینے اور دریا  کے ڈیم کو بند کرنے کے لیے بھیجا۔ چونکہ تمام اسٹاک کو ضبطی سے بچالیا گیا ہے، اس لیے سرینو اور کونڈا کو راحت ملے ی ہے۔ ایک پارٹی میں، پشپا نے سنا کہ سرینو اس سے کہیں زیادہ قیمت پر لکڑی بیچ رہا ہے جس کی قیمت انھوں نے دی تھی۔ پشپا کونڈا سے اپنے منصفانہ حصہ کا مطالبہ کرنے کو کہتا ہے، لیکن سرینو کے خلاف جانا اسے خطرناک لگتا ہے۔ اسی دوران، پشپا سری والی  (رشمیکا مندانہ)سے ملتا ہے اور فوری طور پر اس سے پیار کرنے لگتا  ہے۔ ان کی منگنی کے دن، اس کا سوتیلا بھائی تقریب میں خلل ڈالتا ہے اور پشپا کے اپنے مرحوم باپ  کی  جائز نسل سے ہونے کا  انکار کرتا ہے، جب کہ اس کی ماں اس کے بعد ہونے والے جھگڑے میں زخمی ہو جاتی ہے۔ اس سے پشپا کو غصہ آتا ہے جو اسے زندگی میں اونچا ہونے پر اکساتا ہے۔ اگلے دن، پشپا لکڑی کو براہ راست چنئی سمگل کرتا ہے اور سرینو سے ملتا ہے جس سے وہ اپنے حصے کے طور پر  1 کروڑ فی ٹن کا مطالبہ کرتا ہے۔ سرینو انکار کرتا ہے اور اس کے آدمی اس پر حملہ کرتے ہیں لیکن پشپا ان پر قابو پا لیتا ہے۔ اس کے بعد پشپا خود چنئی جاتاہے اور 1.5 کروڑ فی ٹن میں لکڑی بیچنے کا معاہدہ کرتا ہے، جسے کونڈا اور پشپا یکساں طور پر بانٹنے پر راضی ہوتے ہیں ۔

جولی،  عورتوں کا رسیا ہونے کے ناطے، سری والی کو بلیک میل کرتا ہے کہ وہ اپنے والد کو قید سے آزاد کر نے کے لیے  اس کے ساتھ ایک رات گزارے۔ یہ جان کر، مشتعل پشپا جولی پر حملہ کرتا ہے، جس سے وہ عارضی طور پر مفلوج ہو جاتا ہے۔ کونڈا  ریڈی کو پتا چل جاتا ہے کہ  پشپا اس کے بھائی کی حالت کا ذمہ دار ہے اور اسے مارنے کے لیے اسے جنگل میں ایک ویران جگہ پر لے جاتا ہے۔ تاہم، سرینو کے آدمی ان پر گھات لگائے پوتے ہیں، جس سے پشپا کو فرار ہونے اور جوابی حملہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ کونڈا  ریڈی مارا جاتا ہے لیکن پشپا کونڈا کے بھائی جکا ریڈی کو بچاتا ہے۔ وہ سرینو کے سالے کو بھی پکڑ  کر مار ڈالتا ہے۔ بعد میں، ایم پی بھومی ریڈی سدپا نائیڈو نے جنگ بندی کا بندوبست کیا، جہاں پشپا نے سرینو کی حکمت عملی کو بے نقاب کیا جو کم قیمت کے ساتھ سنڈیکیٹ کو دھوکا دے رہا تھا۔ نائیڈو پھر پشپا کو اپنے سنڈیکیٹ کا انتظام کرنے کے لیے مقرر کرتا ہے۔ 6 ماہ کے بعد پشپا ایک بااثر شخص بن جاتا ہے۔ سرینو کا اپنے  سالے  کا بدلہ نہ لینے کی وجہ سے، اس کی بیوی دکشنینی نے اس کا گلا کاٹ کر اسے زخمی کر دیا۔

جب پشپا اپنے عروج پر ہے، ایک بے رحم پولیس افسر بھنور سنگھ شیخاوت ضلع کے ایس پی کا عہدہ سنبھالتا ہے۔ پشپا عام طور پر اس سے ملتا ہے اور اسے 1 کروڑ روپے کی رشوت کی پیشکش کرتا ہے۔ تاہم، شیخاوت پشپا اور اس کے آدمیوں کو یہ کہہ کر دھمکی دیتا ہے کہ وہ ایک چیز کھو رہے ہیں۔ وہ پشپا کو اس کی ناجائز ہونے پر طنز کرتا ہے اور دھمکی دیتا ہے کہ اگر پشپا نے اپنی انگلیاں نہ کھولیں تو اس کا ہاتھ گولی مار دے گا۔ خوفزدہ ہو کر، پشپا احترام سے اسے "سر" کہتا ہے، جس پر شیخاوت نے اس کی تذلیل کرتا ہے۔ تب سے پشپا شیخاوت کے ماتحت ہو جاتا ہے۔ کچھ دن بعد، پشپا کی شادی کی رات، پشپا اور شیخاوت ایک پہاڑی کی چوٹی پر ایک ساتھ شراب پیتے ہیں۔ اپنی پہلی ملاقات میں اس کا مذاق اڑانے کے طریقہ پر حقارت کا اظہار کرتے ہوئے، پشپا شیخاوت کا ریوالور لے لیتا ہے اور خود کو اپنے ہاتھ میں گولی مار لیتا ہے۔ اس کے بعد وہ شیخاوت کو کپڑے اتارنے پر مجبور کرتا ہے جبکہ پشپا بھی ایسا ہی کرتا ہے۔ پشپا بتاتا ہے کہ کپڑوں کے بغیر اس کا رتبہ اب بھی وہی ہے جب کہ شیخاوت اپنی پولیس کی وردی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے، یہاں تک کہ جب وہ نیم برہنہ ہوگا تو اس کا کتا بھی اسے نہیں پہچان سکے گا۔ پشپا اپنی شادی کے لیے واپس آجاتا ہے  جب کہ شیخاوت برہنہ حالت میں اپنے گھر جاتا ہے۔ جیسا کہ پشپا نے کہا تا  اس کا کتا اس پر بھونکتا ہے۔ مشتعل ہو کر وہ کتے کو مار ڈالتا ہے اور  رشوت کی رقم کو جلا دیتا ہے۔

فلم کے کردار

ترمیم
  • الو ارجن - بطور -پشپا راج
  • رشمکا مندانا - بطور -شریولی [2]
  • فہد فاصل - بطور - بھنور سنگھ شیخاوت آئی پی ایس
  • دھننجیہ - بطور - جولی ریڈی [3]
  • سنیل - بطور -منگلم شرینو [4]
  • اجے گھوش - بطور -کونڈا ریڈی
  • راؤ رمیش - بطور -بھومریڈی سدپا نائڈو
  • جگدیش پرتاپ - بطور -بنڈاری کیشو
  • شترو - بطور -ڈی ایس پی گووندپا
  • انسویا بھاردواج - بطور -دکشناینی [5]
  • اجے - بطور -پشپا کا سوتیلے بھائی
  • شریتیج - بطور - پشپا کا سوتیلے بھائی
  • مائم گوپی - بطور -چینئی مرگن
  • سامنتھا پربھو روتھ - فلم کے گانے "اُو بولے گا یا اُو اُو بولے گا " ميں آئٹم نمبر [6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Pushpa"۔ British Board of Film Classification۔ PUSHPA is a Telugu language action drama in which a man rises to power in the criminal world of sandalwood tree smuggling. 
  2. "Rashmika Mandanna's first look as Srivalli from Allu Arjun's Pushpa The Rise out now"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 2021-09-29۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2021 
  3. "Dhananjaya is "Jolly Reddy" in 'Pushpa', makers unveil the first look on his birthday"۔ The Times of India۔ 2021-08-24 
  4. "సుక్కు సినిమాలో సునీల్, ఆయన రికమండేషన్ - Sunil In Pushpa Movie"۔ TV9 Telugu (بزبان انگریزی)۔ 2020-10-11۔ 26 جنوری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2020 
  5. "Anasuya Bharadwaj joins sets of Allu Arjun and Fahadh's 'Pushpa'"۔ The News Minute (بزبان انگریزی)۔ 2021-04-23۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2021 
  6. "After split with Naga Chaitanya, Samantha starts shooting for first-ever item song in Pushpa"۔ India۔ 2021-11-29 

بیرونی روابط

ترمیم