اللو ارجن

بھارتی تیلگو اداکار

اللو ارجن (تیلگو: అల్లు అర్జున్ ؛ پیدائش: 8 اپریل 1983ء، چنائی، تمل ناڈو، بھارت) ایک بھارتی فلم اداکار ہیں، جو تیلگو زبان کی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ برسوں سے تیلگو سنیما سے منسلک ایک خاندان میں ان کی پیدائش ہوئی۔ آپ بھارتی پروڈیوسر اللو ارویند کے بیٹے، تیلگو اور ہندی اداکار چرن جیوی کے بھتیجے اور رام چرن کے چچا زاد بھائی ہیں۔ انھوں نے 2 نندی اعزاز اور 5 فلم فئیر اعزاز جیتے ہیں۔[2][3]

اللو ارجن
(انگریزی میں: Allu Arjun)،(تیلگو میں: అల్లు అర్జున్ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اللو ارجن، 2015ء میں

معلومات شخصیت
پیدائش (1983-04-08) 8 اپریل 1983 (عمر 41 برس)
چینائی، تمل ناڈو
رہائش حیدر آباد، تلنگانہ، بھارت
قومیت بھارتی
دیگر نام بنی، اسٹائلش اسٹار، مللو ارجن
آبائی علاقہ پالاکول   ویکی ڈیٹا پر (P66) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ سنیہا ریڈی (شادی۔ 2011ء تا حال)
تعداد اولاد 2   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدین اللو ارویند
اللو نرملہ
والد اللو اراوند   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ اداکار، پروڈیوسر، ڈانسر، پس پردہ گلوکار
مادری زبان تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فلم فیئر اعزاز جنوبی (2009)
نندی اعزازات   (2005)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات[1]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اللو ارجن نے بطور ہیرو فلمی سفر کا آغاز فلم گنگوتری (2003ء) سے کیا، پھر 2004ء کی فلم آریہ میں یکطرفہ محبت کرنے والے طالب علم کا کردار نبھایا۔ اس فلم کے بعد نوجوانوں میں اللو ارجن کا تختہ بیٹھ گیا۔[4][5][6] اگر چہ ابتدائی فلموں میں انھیں زیادہ پزیرائی نہیں ملی تھی، مگر آریہ فلم کے سیکوئل آریہ 2 نے اللو ارجن کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

اللو ارجن کی تمام فلمیں ملیالم اور ہندی زبان میں ڈب ہو چکی ہیں۔ شمالی بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان میں آپ کے خاصے شائقین ہیں، جو آپ کی فلموں کے ہندی ڈب ورژن کو بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کیرلا میں آپکو مللو ارجن کے نام سے جانا جاتا ہے۔

آپ جنوبی ہند کے واحد اداکار ہیں جن کی فلموں سرئنوڈو اور دوواڈا جگناتھم کے ہندی ڈب ورژن نے یوٹیوب پر 15 کروڑ ویوز حاصل کیے۔ ان کی بعض فلمیں تمل زبان میں بھی ڈب اور دوبارہ (ری میک) بنائی جاچکی ہیں۔ 2018ء تک آپ جنوبی ہند کے واحد اداکار تھے جنہیں فیس بک کے باضابطہ اکاؤنٹ پر 1 کروڑ سے زیادہ پسند (لائکس) تھے۔[7][8][9][10]

ابتدائی زندگی

ترمیم

اللو ارجن، 8 اپریل، 1983ء کو چینائی، تمل ناڈو، بھارت میں پیدا ہوئے۔ اللو ارجن کے والد اللو ارویند ایک معروف صنعت کار اور پروڈیوسر اور والدہ نرملا ایک گھریلو خاتون ہیں۔ اللو ارجن مشہور مزاحیہ اداکار اللو رامالنگیہ کے پوتے ہیں۔

دیگر قابل ذکر رشتہ داروں میں چچا چرن جیوی اور پون کلیان اور چچا زاد بھائی رام چرن شامل ہیں۔ اللو ارجن کے بھائی اللو سریش بھی ایک اداکار ہیں۔ 6 مارچ 2011ء کو اللو ارجن نے حیدرآباد میں اداکارہ سنیہا ریڈی سے شادی کر لی۔

فلمی سفر

ترمیم

شروعاتی سفر: 2003ء تا 2007ء

ترمیم

بچپن میں آپ نے اپنے والد اللو ارویند کی پروڈیوس کی گئی فلموں وجیتا اور سواتی موتیم میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا۔ 2001ء میں آپ نے فلم ڈیڈی میں بطور ڈانسر ایک معمولی کردار ادا کیا۔ بعد میں، اللو ارجن کی بطور ہیرو پہلی فلم 2003ء کی فلم گنگوتری جاری ہوئی۔ جس کے ہدایت کار کے راگھویندر راؤ تھے۔ اس فلم نے سینما پر سو دن مکمل کیے اور ایک کامیابی ثابت ہوئی۔[11] ان کی دوسری فلم آریہ تھی، جو 2004ء میں جاری ہوئی اور باکس آفس پر بھاری کامیابی حاصل کی۔[12] اس فلم کی کامیابی کے بعد نوجوانوں کے درمیان اللو ارجن کا ایک نام بن گیا۔

2005ء میں ان کی تیسری فلم بنی جاری ہوئی، اس فلم نے بھی اچھی کامیابی حاصل کی، یہ ان کی مسلسل تیسری ہٹ فلم رہی۔ مگر ان کی چوتھی فلم ہیپی تھی، جو 2006ء میں جاری ہوئی اور باکس آفس پر اوسط درجہ پر رہی۔[13] تا ہم، امریکا میں یہ فلم کافی منافع حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔[14]

کامیابی: 2007ء - 2012ء

ترمیم

2007ء میں، ان کی پانچویں فلم دیسمڈرو جاری کہ گئی، جس کو ہدایت پوری جگناتھ نے دی۔ یہ فلم باکس آفس پر کافی ہٹ ثابت ہوئی اور ٹولی وڈ میں سال 2007ء کی ہٹ فلموں سے ایک رہی۔[15] اس فلم نے جاری ہونے کے پہلے ہفتے ہی 12.58 کروڑ کی کمائی کی۔ اسی سال اللو اپنے چچا چرن جیوی کی فلم شنکر دادا زندہ باد میں خصوصی ظہور کیا۔

2008ء میں، ان کی چھٹی فلم پروگو کو جاری کیا گیا، جس کے ہدایت کار بھاسکر تھے۔ یہ فلم کافی ہٹ ثابت ہوئی۔ 2014ء میں یہ فلم ٹائیگر شروف اور کریتی سینون کے ساتھ دوبارہ ہیروپنتی کے عنوان کے ساتھ بنائی گئی۔

اللو ارجن کی تمام فلموں کو ملیالم اور ہندی میں ڈب کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست کیرلا میں ان کے لیے ناظرین کو قابل رسائی بنا دیا جہاں انھیں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔

2009ء کے لیے، ارجن کی ایک فلم آریہ 2 جاری ہوئی، یہ فلم 2004ء کی ہٹ فلم آریہ کا سیکوئل تھی۔ فلم کی ہدایت کاری سوکومار کی طرف سے کی گئی، جو آریہ فلم کے بھی ہدایت کار تھے۔ آریہ 2 میں ارجن کے ساتھ کاجل اگروال اور نوديپ نے کام کیا ہے۔ اگرچہ سیاسی بحران میں اس فلم کو جاری کیا گیا تھا اس کے باوجود فلم نے باکس آفس پر 33 کروڑ روپے کی رقم حاصل کی۔ اس فلم کو ایک اہم کامیابی کے طور پر قبول کیا گیا اور تیلگو فلم صنعت کے تمام اہم اعزازات کی تقریب میں بہترین فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا تھا۔

اس کے بعد انھوں نے فلم وروڈو میں اداکاری کی جس کے ہدایت کار گنا شیكھر تھے۔ اس فلم کو 2010ء میں جاری کیا گیا۔ یہ فلم جائزے اور کاروباری دونوں لحاظ سے اوسط درجہ پر رہی۔ اس کے بعد، ایک سب-ستاروں کی فلم ویدم میں مانچو منوج، منوج باجپائی، دکشا سیٹھ، لیکھا واشنگٹن اور انوشکا شیٹی کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئے۔ جس کی ہدایت کاری کرش کی طرف سے کی گئی۔ اس فلم میں انھوں نے اپنے فلمی سفر کا بہترین ایکشن دیا ہے۔ اس فلم کو کافی تعریف حاصل ہوئی۔

ارجن کی اگلی فلم بدری ناتھ تھی۔ بدری ناتھ کچھ خاص نہ دکھا سکی اور باکس آفس پر فلاپ رہی۔ 2012ء میں ارجن نے ایک آوارہ لڑکے کا کردار، فلم جولائی میں نبھایا جو 1500 کروڑ کی چوری کا گواہ بنتا ہے۔ یہ فلم تری وکرم سرینیواس نے ہدایت کی اور باکس آفس پر اچھی کمائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

2013ء تا موجودہ

ترمیم
 
اللو ارجن ویشالی کے آڈیو لاؤنچ کے دوران

2013ء میں اللو ارجن کی فلم اددراممالیاتھو جاری کی گئی۔ اس فلم نے باکس آفس پر دھوم مچادی۔ اس کے بعد انھوں نے اپنی ایک مختصر فلم آئی ایم ڈیٹ چینج پروڈیوس کی، اس کے ہدایت کار سوکومار تھے۔ یہ فلم یو ٹیوب پر جاری کی گئی۔ 2014ء میں سریندر ریڈی کی ہدایت کردہ فلم ریس گروم میں شروتی ہاسن کے ساتھ نظر آئے۔ اس فلم نے باکس آفس پر 130 کروڑ کی کمائے کی۔

اس کے بعد ومسی پیڈی پلی کی ہدایت کردہ، اداکار رام چرن کی فلم یواڈو میں مہمان کردار ادا کیا۔ 2015ء میں تری وکرم سرینیواس کی ہدایت کردہ فلم سن آف ستیہ مورتی میں نظر آئے۔ اس فلم میں انھوں نے وراج انند کا کردار نبھایا، جو اپنے والد کی وفات کے بعد ان کی عزت کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر ہٹ رہی۔ رواں سال فلم ردھراما دیوی میں انوشکا شیٹی اور رانا دگوبتی کے ساتھ نظر آئے۔

2016ء میں بویاپتی سرینو کی ہدایت کردہ فلم سرئنوڈو میں نظر آئے۔ اس فلم میں ارجن نے گنیش عرف گنا کا کردار نبھایا، جو ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ اس فلم کا ہندی ڈب ورژن پہلا ایسا جنوبی ہند کی کسی فلم کا ہندی ڈب ورژن ہے جس نے یوٹیوب پر سب سے پہلے 10 کروڑ اور پھر 15 کروڑ سے زیادہ ویوز حاصل کیے۔

2017ء میں ہریش شنکر کی ہدایت میں بننے والی فلم دوواڈا جگناتھم میں نظر آئے۔ اس فلم میں ارجن ایک ایسے براہمن کے کردار میں نظر آئے جو ظلم ہونے پر دوواڈا جگناتھم سے ڈی جے بن جاتا ہے۔ اس فلم کو لوگوں نے پسند نہیں کیا پر اس فلم نے باکس آفس پر 140 کروڑ کمائے۔ اس فلم کے ہندی ڈب ورژن نے یوٹیوب پر 15 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کیے۔

2018ء میں انھوں نے ایک غصے والے فوجی سوریا کا کردار فلم نا پیرو سوریا نا الو انڈیا میں ادا کیا، جو اپنے غصے کی وجہ سے اپنا پیار اور اپنی نوکری کھو بیٹھتا ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار، مشہور مصنف وکنٹھم ومسی تھے، جو اس فلم کے ذریعے اپنی ہدایت کاری کے سفر کا آغاز کر رہے تھے۔ اس فلم کو باکس آفس پر فلاپ قرار دیا گیا۔ اس فلم کا ہندی ڈب ورژن سوریا دی سولجر کے عنوان سے 7 ستمبر، 2018ء کو جاری کیا گیا، ہندی ورژن کو شمالی بھارت، نیپال بنگلہ دیش اور پاکستان کے شائقین نے بہت سہرایا۔ یہ ورژن 13 اکتوبر، 2018ء کو زی سنیما پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

2019ء میں آپ ہدایت کار سریندر ریڈی کی ہدایت کردہ، اداکار چرن جیوی کی فلم سئے را ناراسمہا ریڈی میں خصوصی ظہور کریں گے۔ اس فلم کے پروڈیوسر رام چرن ہیں۔

فلمیں

ترمیم
کلید
یہ ظاہر کرتا ہے فلم ابھی زیر تکمیل ہے
فلم سال کردار ساتھی فنکار ہندی ڈب / ری میک / ماخوذ ہدایت کار تبصرہ
وجیتا
(فاتح)
1985ء نامعلوم چرن جیوی، بھانو پریا، شاردھا ری میک (ہندی): صاحب کوڈنڈرامی ریڈی چائلڈ آرٹسٹ
سواتی موتیم
(سفید موتی)
1986ء نامعلوم کمل ہاسن، رادھیکا، سرتھ بابو ری میک (ہندی): ایشور کسنتھینی وسواناتھ چائلڈ آرٹسٹ
ڈیڈی
(والد)
2001ء گوپی چرن جیوی، سمرن، راجیندر پرساد، اشیما بھلا ہندی ڈب: میری عزّت سوریش کرشنا مہمان کردار
گنگوتری 2003ء سمہدری ادیتی اگروال، پرکاش راج، سمن ہندی ڈب: گنگوتری رگھویندرا راؤ پہلی فلم بطور مرکزی کردار
آریہ 2004ء آریہ انو مہتا، سیوا بالاجی، راجن پی دیو ہندی ڈب: آریہ کی پریم پرتگیہ سوکومار
بنی 2005ء بننی / راجا گوری منجل، پرکاش راج، سرتھ کمار، مکیش رشی ہندی ڈب: بننی دا ہیرو وی وی ونایک
ہیپی
(خوش)
2006ء بننی جیلینا ڈی سوزا، منوج باجپائی،برہمانندم ہندی ڈب: دم اے کارناکرن
دیسمڈرو
(خوبصورت لڑکا)
2007ء بالا گووند ہنسیکا موٹوانی، پردیپ راوت، علی ہندی ڈب: ایک جوالہ مکھی پوری جگناتھ
شنکر دادا زندہ باد چرن جیوی، میکا سری کانتھ، کرشما کوٹھک، سیاجی شنڈے ماخوذ از (ہندی): لگے رہو منّا بھائی پربھو دیوا خصوصی ظہور
پروگو
(دوڑ)
2008ء کرشنا شیلا کور، پونم باجوا، پرکاش راج، سنیل ہندی ڈب: ویرتا دا پاور
ری میک (ہندی): ہیروپنتی
بھاسکر
آریہ 2 2009ء آریہ کاجل اگروال، نودیپ، مکیش رشی، شردھا داس ہندی ڈب: آریہ: اک دیوانہ سوکومار
وروڈو 2010ء سندیپ / سینڈی آریہ، بھانو شری مہرا، آشیش ودیارتھی، ہندی ڈب: اک اور رکشک گنا سیکھر
ویدم
(گنگنانا)
آنند راج / کیبل راجو انوشکا شیٹی، منچو منوج، دکشا سیٹھ ہندی ڈب: انتم فیصلہ
ری میک (تمل): وانم
کرش
بدری ناتھ 2011ء بدری / بدری ناتھ تمنا بھاٹیہ، پرکاش راج، کیلی ڈورجی ہندی ڈب: سنگھرش اور وجے وی وی ونایک
جولائی
(آوارہ گرد)
2012ء روی نارائن الیانا ڈی کروز، سونو سود، رجیندر پرساد ہندی ڈب: ڈینجرس کھلاڑی
ری میک (تمل): سگاسم
تری وکرم سرینیواس
اددراممالیاتھو
(دو عورتوں کے ساتھ)
2013ء سنجے ریڈی امالا پال، کیتھرین ٹریسا، برہمانندم ہندی ڈب: ڈینجرس کھلاڑی 2 پوری جگناتھ
آئی ایم ڈیٹ چینج
(میں ہوں یہ تبدیلی)
2014ء ظہور از خود مختصر فلم سوکومار پروڈیوسر
ریس گروم
(ریس کا گھوڑا)
لکشمن پرساد / لکی شروتی ہاسن، شیام، سلوجی اشونی، روی کشن ہندی ڈب: میں ہوں لکی دا ریسر سریندر ریڈی
یواڈو
(وہ کون ہے؟)
ستیہ رام چرن، کاجل اگروال، شروتی ہاسن، ایمی جیکسن ہندی ڈب: یواڈو ومسی پیڈی پلی مہمان کردار
سن آف ستیہ مورتی
(ستیا مورتی کا بیٹا)
2015ء وراج آنند سامنتھا اکینینی، نتھیا مینن، پرکاش راج، اُپیندرا ہندی ڈب: سن آف ستیہ مورتی تری وکرم سرینیواس
ردھرامادیوی گونا گننا ریڈی انوشکا شیٹی، رانا دگوبتی، نتھیا مینن، پرکاش راج ہندی ڈب: ردھرامادیوی گنا سیکھر
سرئنوڈو
(صحیح شخص)
2016ء گنیش / گنا رکول پریت سنگھ، کیتھرین ٹیریسا، آدی پننی سیٹی ہندی ڈب: سارئنوڈو بویاپتی سرینو
دوواڈا جگناتھم 2017ء دوواڈا جگناتھم شاستری / ڈی جے پوجا ہیگڑے، راؤ رمیش ہندی ڈب: ڈی جے ہریش شنکر
نا پیرو سوریا نا الو انڈیا
(میرا نام سوریا میرا گھر سوریا)
2018ء سوریا انو ایمانویل، بومن ایرانی، بوبی سمہا ہندی ڈب: سوریا - دی سولجر وکنٹھم ومسی

الکھ نندا

2020ء اعلان ہوگا پوجا ہیگڑے تری وکرم سرینیواس بینر : گیتا آرٹس

آئکن :  کنابڈوتا لیڈو

2020ء اعلان ہوگا وینو سری رام بینر : دِل راجو

حوالہ جات

ترمیم
  1. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/e4559277-4d8d-458e-822b-ff39380228a9 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
  2. "Forbes 2015 Celeb 100: Mahesh, Kamal, Rajini, Suriya, Rajamouli, Prabhas, Kajal, Shruti make it to list"۔ International Business Times, India Edition۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 دسمبر 2015 
  3. Sashidhar A. S. (28 March 2003)۔ "Review : Gangothri"۔ Sify۔ 14 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2015 
  4. "Allu Arjun's favourite film is Arya"۔ The Times of India۔ 9 May 2014۔ 14 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2015 
  5. "Movie review – Bunny"۔ idlebrain.com۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2005 
  6. "Happy – Study of love"۔ IndiaGlitz۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جنوری 2006 
  7. "Gangotri 100 days centers"۔ idlebrain.com۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. "Arya – A cocktail of fun and more fun"۔ IndiaGlitz۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2004 
  9. "Movie review – Arya"۔ idlebrain.com۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2004 
  10. "`Anand' walks away with six Nandi awards"۔ The Hindu۔ 10 October 2005۔ 14 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2015 
  11. "greatandhra.com"۔ Tollywood 2003 Analysis Hits and Misses۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2007 
  12. "idlebrain.com"۔ List of Telugu films released in 2004۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2007 
  13. "nonstopcinema.com"۔ Tollywood's mid-year report card۔ 05 جنوری 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2007 
  14. "idlebrain.com"۔ First half of year 2006۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2007 
  15. "Desamuduru – Allu Arjun is now a macho man"۔ IndiaGlitz۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جنوری 2007 

بیرونی روابط

ترمیم