مسیحیت میں، پطرس کا اقرار عہد نامہ جدید کا ایک واقعہ مراد ہے۔ جس میں پطرس نے یسوع مسیح کے خدا کا مسیح (یہودی مسیحا) ہونے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان مسیحی بائبل کی پہلی تینوں انجیلوں یعنی اناجیل متوافقہ: متی 16:13-20، مرقس 8:27–30 اور لوقا 9:18–20 میں ملتا ہے۔[1][2]

رنگ دار شیشے والی کھڑکی میں پطرس کا اقرار میں لوقا 9:20 کی منظر کشی: "مگر تم مجھے کیا کہتے ہو؟" پطرس نے کہا: "خدا کا مسیح[1]

پظرس کا یہ اعلان علم المسیح کی بنیاد ہے، پطرس اور مسیح کے اقرار، مسیح لقب کو قبول کرنا، یسوع مسیح کی شخصیت کے بارے میں نئے عہد نامے کی حکایت میں ایک حتمی بیان کی تشکیل ہے۔[3][4] عہد نامہ جدید کی اس حکایت میں، یسوع نہ صرف القاب مسیح اور خدا کا بیٹا قبول کرتا ہے، بلکہ پطرس کے اقرار کو الہام قرار دیتا ہے، جو خدا باپ کی طرف سے کہلوایا گیا۔[4]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Who do you say that I am? Essays on Christology by Jack Dean Kingsbury, Mark Allan Powell, David R. Bauer 1999 آئی ایس بی این 0-664-25752-6 page xvi
  2. The Collegeville Bible Commentary: New Testament by Robert J. Karris 1992 آئی ایس بی این 0-8146-2211-9 pages 885-886
  3. ^ ا ب
پطرس کا اقرار
ماقبل  عہد نامہ جدید
کے واقعات
مابعد