پورٹ ٹاور کمپلیکس پاکستان کے تجارتی دار الحکومت کراچی میں تعمیرات کا ایک عظیم منصوبہ ہے۔ اس مجوزہ بلند عمارت کی بلندی 1947 فٹ ہوگی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ اس منصوبے کے لیے 20 ارب روپے خرچ کرے گا جبکہ اس میں بیرونی سرمایہ کاری بھی کی جائے گی۔

مجوزہ پورٹ ٹاور کمپلیکس کا ماڈل

یہ عمارت 6 سال کے عرصے میں تعمیر ہوگی۔ اس میں ایک ہوٹل، ایک شاپنگ سینٹر اور ایک ایکسپو سینٹر موجود ہوگا۔ کراچی کی بلند عمارات میں اس اضافے کی سب سے اہم خاصیت اس کا متحرک ریستوران ہوگا جس کی بدولت شہر اور ساحل کا دلکش نظارہ دیکھا جاسکے گا۔

یہ ٹاور کلفٹن کے ساحل پر تعمیر ہوگا۔ تعمیر مکمل ہونے کی صورت میں یہ پاکستان کی بلند ترین اور برج دبئی کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہوگی۔

اس وقت پاکستان کی بلند ترین عمارت بحریہ آئیکون ٹاور ہے۔

متعلقہ مضامین

ترمیم

پاکستان کی بلند ترین عمارات

حبیب بینک پلازہ

ایم سی بی ٹاور

بیرونی روابط

ترمیم

کے پی ٹی

ایمپورس

اسکائی اسکریپر پیج