ٹرین ریل حادثہ 20 نومبر 2016 کو پیش آیا جب بھارتی ریلوےکی اندور – راجندر نگر ایکسپریس 19321، ایک شیڈول ٹرین جو  اندور سے  پٹنہ جا رہی تھی، پکھرایاں، کانپور،بھارت کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں 145 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔[1] یہ اکیسویں صدی میں بھارتی تاریخ کا دوسرا بڑا ریل کا حادثہ ہے۔[2]

پکھریان ریل حادثہ
تفصیلات
ملک بھارت
تاریخ 20 نومبر 2016  ویکی ڈیٹا پر (P585) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقام پکھرایاں، اتر پردیش
متناسقات 26°14′N 79°51′E / 26.23°N 79.85°E / 26.23; 79.85   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریلوے اندور - راجندر نگر ایکسپریس
آپریٹر بھارتی ریلوے مغربی زون
قسم حادثہ پٹری سے اتر جانا
وجہ تحقیقات جاری
اعداد و شمار
ریل گاڑیاں 1
اموات
زخمی ≈150

حادثہ ترمیم

ٹرین کا ٹائم ٹیبل (شیڈولڈ)[3]
(IST) (UTC+5:30)
اسٹیشن پہنچ گئے روانہ کلومیٹر
اندور جنکشن - 14:00 0
... ... ... ..
اورائی 00:43 00:45 668.5
(پکھرایاں)  
کانپور مرکزی 04:00 04:05 774.9
... ... ... ...
راجندر نگر ٹرمینل 17:05 - 1361.8

 اندور – راجندر نگر ایکسپریس ہر دو ہفتوں میں اندور جنکشن ریلوے اسٹیشن اور راجندر نگر ٹرمینل،پٹنہ کے درمیان سفر کرتی تھی۔[2][4] 20 نومبر کو تقریبا 3:10 بجے مقامی وقت پر، ٹرین پکھرایاں کے علاقے کانپور شہر کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ چودہ ڈبے پٹڑی سے اتر گئے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق 120 جاں بحق اور 260 زخمی تھے۔[1] اگرچہ ریل کی پٹڑی سے اتر جانے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں۔[5] دوسرے ذرائع نے پٹڑی میں فریکچر کو اس حادثے کی وجہ بتایا ہے۔[6]

حکام کے مطابق، سب سے زیادہ ہلاکتیں s1 اور s2 کوچوں سے ہوئیں جو بہت بری طرح متاثر تھیں اور بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا تھا ٹرین میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے۔[7][8]

حادثے کے بعد ترمیم

 بھارتی فوج، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورسکی ٹیموں کے ڈاکٹروں کی ٹیموں اور مقامی پولیس کی طرف سے ریسکیو اور آپریشن کیے گئے۔[7][8] ریل موبائل میڈیکل یونٹ بھی اس جگہ پر موجود تھے۔[9]

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔،[10] ریلوے کے وزیر سوریش پربھو نے ٹویٹ کیا " اس حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے".[9]

 سانچہ:حادثہ[11]

تحقیقات ترمیم

اس واقعے کے بعد گھنٹوں میں ہی مرکزی حکومت نے اس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔  بنیادی ذرائع نے یہ اشارہ دیا ہے کہ پٹڑ یوں کے کسی حصے میں فریکچر کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ ریل گاڑی پٹڑی سے اتر گئی ہو۔[12] دیگر ذرائع کے مطابق ریل گاڑی پر ضرورت سے زیادہ لوگ سوار تھے۔[13] کچھ زندہ بچ جانے والوں نے دعوی کیا ہے کہ کچھ کوچیں بہت آواز پیدا کر رہی تھیں، مزید ان کے پہیے صحیح نہیں چل رہے تھے۔ [14]

 
شیڈول کے مطابق ٹرین کے راستے انڈور سے پٹنہ تک

مزید دیکھیے ترمیم

  • 2016 Eséka ٹرین پٹڑی سے اتر، ایک مہلک پٹڑی سے اتر چند ہفتے پہلے
  • فہرست کے مہلک ترین ریل حادثات
  • فہرست بھارتی ریل کے واقعات

حوالہ جات ترمیم