پہیہ
پہیا گول دائرے کی طرز کا آلہ ہے جو ایکسل یا دھرے پر گھومتا ہے جو اس کے مرکز میں نصب ہوتا ہے، اس طرح پہیا گھومنے پر مادے کی ایک مقام سے دوسرے مقام تک حرکت یا ترسیل میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ نہ صرف بھاری بھر کم مادے کی ترسیل بلکہ مشین یا آلہ ثقیل میں مشقت کو بھی واضع طور پر کم کر دیتا ہے۔ پہیا کی عام مثالیں وزن ڈھونے والے اطلاقیوں میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ایک پہیا جو مجموعی طور پر ایکسل یا دھرے کے ساتھ شمار ہوتا ہے گھومنے کی وجہ سے مادے کی حرکت کو سطحی رگڑ کم کر کے سہل بناتا ہے۔ ایک پہیا کو حرکت کے لیے طبیعی تصادم یا متحرک کی ضرورت ہوتی ہے، جو اس کے دھرے پر کشش ثقل کی وجہ سے یا پھر بیرونی قوت کی وجہ سے پیش آتی ہے۔ عام طور پر پہیا کی اصطلاح مخصوس دائرے کے طرز کے آلے کے علاوہ کسی بھی گول جسم جو گھومنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے، جیسے کہ کشتی کا پہیا، گاڑی کا سٹئیرنگ یا ہوائی پہیے۔ وہیل 2000 بیسی میں بنائی گئی تھی۔
ایوان عکس
ترمیم-
بھاپ سے چلنے والے ریل انجن کا پہیا
-
شن کاسن پہیا
-
ہتھ ریڑھی کے پہیے
-
ایک گاڑی کا پہیا
-
تربیتی پہیا، جو طالبعلموں کو سکھانے کے لیے آلہ ثقیل یا گاڑیوں کے ساتھ نصب کیے جاتا ہے۔
-
ریل کی بوگی کا پہیا