پیازی
پیازی (انگریزی: Asphodelus tenuifolius) ایک عام فصلی جڑی بوٹی ہے خاص طور پر گندم اور چنے کی فصل میں عام پائی جاتی ہے۔ یہ مصر کے جزیرہ نما سینا میں اگتی ہے۔ آبائی طور پر اس کا تعلق بحیرہ روم خطہ، ایشیا اور جزائر ماسکارین سے ہے۔ یہ عام طور پر جزائر کناری ،بحیرہ روم کے پار ، مشرق وسطی اور افغانستان میں پایا جاتا ہے۔ یہ تنتمی جڑوں کا نظام رکھتا ہے۔ پاکستان میں اسے جنگلی پیاز کے نام سے جانا جاتا ہے۔