پیامی (جریدہ)
پیامی کراچی، پاکستان سے شائع ہونے والا ماہنامہ جریدہ تھا جسے ہمدرد فاؤندیشن پاکستان جاری کرتا تھا۔ یہ جریدہ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) کے زیر اہتمام شائع ہونے والے مشہور جریدے ماہنامہ کورئیر (The UNESCO Courier) کا اردو ورژن ہے[1]۔ یہ جریدہ انگریزی کے علاوہ 30 سے زائد زبانوں میں شائع ہوتا تھا۔ 2002ء سے 2005ء تک یہ جریدہ صرف 3 زبانوں اور پھر 2006ء سے اقوام متحدہ کی 6 دفتری زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔
مدیر مسؤل | حکیم محمد سعید |
---|---|
زمرہ | معلومات |
دورانیہ | ماہنامہ |
ناشر | ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان |
بانی | حکیم محمد سعید |
تاسیس | 1977ء کراچی |
پہلا شمارہ | فروری، 1977ء |
آخری | 1990ء |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
اجرا
ترمیمپیامی کا اجرا فروری،1977ء میں کراچی سے ہوا۔ اس کے پہلے مدیر مسؤل حکیم محمد سعید تھے اور اسے ہمدرد فاؤندیشن پاکستان کے زیر اہتمام شائع کیا جاتا تھا۔ پیامی میں دنیا بھر کی تہذیبوں، آثار قدیمہ، فنونِ لطیفہ اور تعلیمی موضوعات پر بڑے خوبصورت مضامین شائع ہوتے تھے، اس کے علاوہ یہ جریدہ گاہے بہ گاہے بڑے منفرد موضوعات پر خصوصی اشاعتوں کا اہتمام بھی کرتا تھا۔ 1990ء کی دہائی میں یہ جریدہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام چلا گیا جس کے کچھ عرصے بعد یہ جریدہ بند ہو گیا۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ص 441، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء